چینی شہری سے شادی کرنے والی پاکستانی لڑکی طیبہ کے چشم کشا انکشافات


چینی شہری سے شادی کرنے والی پاکستانی لڑکی طیبہ نے چشم کشا انکشافات کئے ہیں۔ صحافیوں سے گفتگو میں طیبہ نے کہا کہ شادی کا سارا خرچہ میری فیملی نے اٹھایا، لڑکے نے کہا وہ مسلمان ہوگیا لیکن بعد میں پتا چلا کہ اس نے جھوٹ بولا۔

انہوں نے کہا کہ میں نے چینی شوہر کے ساتھ مستقل طور پر چین جانے سے انکار کیا تو شوہر نے ایک چینی خاتون کے ذریعے مجھ پر حملے کروائے۔

طیبہ نے مزید کہا کہ چینی سفارت خانے سے رابطہ کیا تو شوہر فرار ہوگیا، اس کا پاسپورٹ اب تک میرے پاس ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ شادیاں کرنے والے چند لوگ نہیں پورا گینگ ہے، پاکستانی لڑکیاں چینی شہریوں سے شادی نہ کریں۔

طیبہ نے اس حوالے سے ایف آئی اے میں درخواست دے دی ہے۔

اس سے قبل گوجرانوالہ کی رہائشی خاتون ربیعہ نے چینی شوہر سے تنسیخ نکاح کے لئے درخواست دائر کر دی ہے۔ ربیعہ کا کہنا ہے کہ شوہر نے مجھ پر چین لے جاکر تشدد کیا۔


Facebook Comments - Accept Cookies to Enable FB Comments (See Footer).