سکھر میں شوہر نے بیوی کو زندہ دفن کر دیا


سکھر میں ایک شخص نے سیاہ کاری کے الزام میں اپنی بیوی کو زندہ دفن کردیا۔ پولیس نے ملزم کو گرفتار کر کے خاتون کی لاش بر آمد کر لی ۔

اطلاعات کے مطابق سکھر کے علاقے صالح پٹ میں ایک شخص نے سیاہ کاری کے الزام میں اپنی بیوی پر پہلے تشدد کیا اور پھر اس کو زندہ دفن کردیا۔ خاتو ن کچھ دنوں سے غائب تھی جس پر اس کے ماں باپ نے پولیس کواطلاع دی۔ پولیس نے جب اس کے شوہر کو پکڑ کر تفتیش کی تو اس نے انکشاف کیا کہ میں نے اپنی بیوی کو بدچلنی کے الزام میں تشدد کر کے زندہ زمین میں دفن کر دیا ہے ۔

ملزم کی نشاندہی پر پولیس نے خاتون کی لاش ریت سے بر آمد کر لی۔ پولیس کے مطابق ملزم کے خلاف اپنی بیوی کو زندہ دفن کر کے قتل کرنے کے الزام میں مقدمہ درج کر لیا گیا ہے۔


Facebook Comments - Accept Cookies to Enable FB Comments (See Footer).