وفاقی وزیر فیصل واوڈا کو دل کی تکلیف: ہسپتال میں داخل


وفاقی وزیر آبی وسائل فیصل واوڈا کو طبیعت خراب ہونے پر ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔

نجی ٹی وی کے مطابق وفاقی وزیر فیصل واوڈا اسلام آباد میں موجود تھے جہاں انہیں دل کی تکلیف ہوئی جس پر انہیں اے ایف آئی سی ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ فیصل واوڈا کا علاج جاری ہے، ڈاکٹرز کا کہنا ہے کہ وفاقی وزیر کو انجائنا کی تکلیف ہوئی ہے۔

وفاقی وزیر آبی وسائل فیصل واوڈا نے قومی اسمبلی کے اجلاس میں شرکت کرنا تھی تاہم دل کی تکلیف کے باعث وہ اجلاس میں نہ پہنچ سکے۔ ان کی عدم موجودگی میں وفاقی وزیر توانائی عمر ایوب خان نے اسمبلی میں سوالوں کے جواب دیے۔


Facebook Comments - Accept Cookies to Enable FB Comments (See Footer).