رمیزہ نظامی کی شکایت پر نوائے وقت گروپ کے چار سینئر صحافی گرفتار


ایف آئی اے سائبر کرائمز ونگ لاہور نے سوشل میڈیا پر قابل اعتراض مواد اپ لوڈ کرنے پر دی نیشن اور نوائے وقت کےچار سینئر صحافیوں کو گرفتار کر لیا۔

ایف آئی اے کے ذرائع نے بتایا کہ نوائے وقت کی چیف ایڈیٹر مسز رمیزہ مجید نظامی کی طرف سے دی نیشن اور نوائے وقت کے سینئر صحافیوں خواجہ فرخ سعید، اعظم بابر، احمد جمال، نعیم ملک، جمشید ملک اور محمود نعیم کے خلاف ایف آئی آر درج کرائی گئی کہ انہوں نے سوشل میڈیا پر ان کے خلاف گمراہ کن مواد اپ لوڈ کرکے ان کی کردار کشی کی۔ جس پر ایف آئی اے سائبر کرائمز کے سینئر انوسٹی گیشن آفیسر رضوان نے تحقیقات کیں۔

ایف آئی اے حکام نے سینئر صحافیوں کے موبائل فون قبضہ میں لے کر ریکارڈ حاصل کر لیا۔ ملزموں کو آج مقامی عدالت میں پیش کیا جائے گا۔


Facebook Comments - Accept Cookies to Enable FB Comments (See Footer).