گوادر کے پی سی ہوٹل پر دہشت گردوں کا حملہ


گوادر میں پی سی ہوٹل پر پانچ مسلح افراد کے داخل ہونے، فائرنگ اور دھماکوں کی آوازیں سنی گئی ہیں۔ سیکیورٹی فورسز نے ہوٹل کو گھیرے میں لے لیا ہے۔

مسلح افراد کے پاس بھاری اسلحہ ہے اور راکٹ لانچر موجود ہیں۔ سیکیورٹی فورسز ان سے مقابلے میں مصروف ہیں۔ تمام افراد محفوظ ہیں اور انہیں ہوٹل سے باہر نکال لیا گیا ہے۔
یہ ایک ڈیویلپنگ سٹوری ہے اور مزید اطلاعات موصول ہونے پر خبر کو اپ ڈیٹ کیا جاتا رہے گا۔


Facebook Comments - Accept Cookies to Enable FB Comments (See Footer).