”ہاں بھئی ! کیسا دیا ؟“ پی ٹی وی پر رمضان ٹرانسمیشن کے حوالے سے عامر لیاقت کا ذومعنی پیغام

  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  

تحریک انصاف کے رکن قومی اسمبلی اور معروف میزبان ڈاکٹر عامر لیاقت نے پی ٹی وی کی رمضان ٹرانسمیشن میں دوبارہ میز بانی کے فرائض سرانجام دینا شروع کر دیے۔

گزشتہ روز جب عامر لیاقت رمضان ٹرانسمیشن کو چھوڑ کر گئے تو سوشل میڈیا پر افواہیں پھیل گئیں کہ پی ٹی وی انتظامیہ نے عامر لیاقت کو نکال دیا ہے تاہم آج انہوں نے ٹرانسمیشن میں دوبارہ حصہ لے کر سب کو حیران کر دیا۔

مائیکرو بلاگنگ ویب سائٹ پر رمضان ٹرانسمیشن کے مخصوص حصے کی ویڈیو شیئر کرتے ہوئے عامر لیاقت نے سوال کیا کہ ہاں بھائی کیسا دیا ؟ویڈیو میں ان کا کہنا تھا کہ بڑے بڑے لوگوں نے اودھم مچا رکھا تھا کہ عامر لیاقت کو نکال دیا، ان سب سے پوچھتا ہوں کہ ہاں بھئی کیسا دیا، اچھا دیا یا نہیں دیا ؟۔ان کا کہنا تھا کہ جتنے بھی لوگوں نے میرے خلاف باتیں کیں وہ اپنے ٹوئٹس ڈیلیٹ کردیں۔ یہ جن لوگوں کی خبریں جھوٹی ثابت ہوئی ہیں، وہ شرم سے معذرت کریں، میں یہاں پر ہی موجود ہوں۔ عامر لیاقت نے مزید کہا کہ اللہ نے حاسدین کے بارے میں فرما یا ہے، مرجاﺅ اپنی آگ میں۔ اس وقت حاسدین تلملا رہے ہوں گے لیکن ہمارا رمضان کا سفر جاری رہے گا۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز عامر لیاقت نے افطاری ٹرانسمیشن کے دوران وزیراعظم کی تعریف کی جس کے بعد انہوں نے کہا کہ عامر لیاقت حسین کا سفر یہاں ہی اختتام پذیر ہوتا ہے۔ یہ کہہ کر عامر لیاقت حسین لائیو ٹرانسمیشن چھوڑ کر چلے گئے اور سیٹ پر موجود لوگ حیران رہ گئے۔

Comments - User is solely responsible for his/her words

  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •