گوادر ہوٹل پر حملہ کرنے والوں میں مسنگ پرسن حمل خان مری شامل تھا


گوادر کے پی سی ہوٹل میں حملہ کرنے والوں میں شامل ایک دہشتگرد کے بارے میں تہلکہ خیز انکشاف ہوا ہے۔

گزشتہ شام تین دہشت گردوں نے گوادر کے پرل کانٹیننٹل ہوٹل میں داخل ہونے کی کوشش کی تاہم سیکیورٹی گارڈز نے انہیں روکنے کی کوشش کی جس دوران ایک گارڈ شہید ہو گیا تاہم سیکیورٹی فورسز نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے حملہ ناکام بنا دیا اور تینوں دہشت گردوں کو ٹھکانے لگا دیا جن میں سے ایک انتہا پسند کے بارے میں حیران کن انکشاف سامنے آیا ہے۔

نجی ٹی وی اے آر وائے نیوز نے دعویٰ کیا ہے کہ پی سی گوادر پر حملہ کرنے والے دہشت گردوں میں ایک شخص حمل خان مری بھی تھا جسے بلوچ قوم پرست جماعت کی جانب سے ویب سائٹ پر 2016 میں لاپتہ قرار دیا گیا تھا۔ تاہم دہشت گرد حملے میں حمل خان مری کی مبینہ شرکت سے ثابت ہو گیا ہے کہ وہ تین سال سے دہشتگردی کی ٹریننگ حاصل کر رہا تھا۔


Facebook Comments - Accept Cookies to Enable FB Comments (See Footer).