فرانس میں ہم جنس پرستوں کے لئے کٹھن حالات: ریکارڈ تعداد میں حملے کئے گئے


غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق فرانسیسی ہم جنس پرستوں کو 2018 میں ریکارڈ تعداد مین حملوں کا سامنا کرنا پڑا ہے۔ ہم جنس پرستوں کی ایک تنظیم ایس او ایس ہوموفوبی نے اپنی ایک رپورٹ میں ان حملوں کی تفصیل بیان کرتے ہوئے گزشتہ برس کو ہم جنس پرستوں کیلئے ایک تاریک سال قرار دیا ہے ۔

2018 میں ہم جنس پرستوں پر 231 حملے کئے گئے جبکہ 2017 میں ان حملوں کی تعداد 188 تھی۔ اس طرح 2018 میں ان حملوں میں 66 فیصد اضافہ ہوا۔ ایس او ایس ہوموفوبی نے ان حملوں کے حوالے سے انیس سو سے زائد افراد کے بیانات بھی ریکارڈ کئے ہیں۔ ان حملوں میں ہم جنس پرستوں کیخلاف نازیبا الفاظ کا استعمال، ناپسند کرنے اور ڈرانا اور دھمکیاں دینا شامل ہے۔


Facebook Comments - Accept Cookies to Enable FB Comments (See Footer).