ڈالر کی قیمت میں ہوشربا اضافہ: 146 روپے 52 پیسے پر پہنچ گیا


انٹر بینک میں ڈالر کی قدر میں ہوشربا اضافہ ہو گیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق انٹر بینک میں ڈالر 5 روپے 13 پیسے اضافے کے بعد 146 روپے 52 پیسے پر بند ہو گیا ہے تاہم کاروبار کے دوران ڈالر ملکی تاریخ کی بلند ترین سطح 148 روپے 50 پیسے تک پہنچ گیا تھا تاہم آہستہ آہستہ اس میں معمولی کمی واقع ہوئی اور اب یہ 146 روپے 52 پیسے پر آ کر بند ہو گیا ہے جبکہ دوسری جانب اوپن مارکیٹ میں بھی ڈالر کی قیمت میں تین روپے اضافہ ہوا اور ڈالر 147 روپے کی بلند ترین سطح پر بند ہو گیا ہے ۔

ڈالر کی قیمت بڑھنے سے اشیائے ضرورت کی قیمتوں میں اضافہ ہونے کا امکان ہے جبکہ دوسری جانب پاکستان پر بیرونی قرضوں کے حجم میں 666 ارب روپے اضافہ ہو گیا ہے ۔ گزشتہ روز اوپن مارکیٹ میں بھی ڈالر کی قیمت میں اچانک اضافہ دیکھنے میں آیا اور ڈالر 146 روپے تک پہنچ گیا تھا تاہم کچھ دیر کے بعد اس میں دو روپے 25 پیسے کی کمی واقع ہوئی تھی۔


Facebook Comments - Accept Cookies to Enable FB Comments (See Footer).