نوازشریف نے احتجاج کی اجازت نہیں دی: پرویز رشید


مسلم لیگ ن کے مرکزی رہنما اور سینٹر پرویز رشید نے کہا ہے کہ نوازشریف نے احتجاج کی اجازت نہیں دی۔

تفصیلات کے مطابق العزیزیہ ریفرنس میں گرفتار سابق وزیراعظم نوازشریف سے آج کوٹ لکھپت جیل میں ملاقات کا دن تھا۔ سابق وزیراعظم سے ان کی صاحبزادی مریم نواز، والدہ شمیم بیگم اور پارٹی رہنماﺅں نے ملاقات کی جس میں سیاسی صورتحال سمیت اہم امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

ن لیگ کے سینٹر پرویز رشید نے میڈیا پر چلنے والی خبروں کی تردید کرتے ہوئے کہا کہ نوازشریف نے احتجاج کی اجازت نہیں دی۔

پرویز رشید نے کہا کہ قائد ن لیگ نے پارٹی کو کارکنوں کے جذبات سننے کی ہدایت کی ہے، عہدیداروں اور کارکنوں نے نوازشریف کو احتجاج سے متعلق تجاویز دی ہیں۔


Facebook Comments - Accept Cookies to Enable FB Comments (See Footer).