سنی لیونی نے کس شرط پر ایک ساتھ 6 پورن فلمیں سائن کی تھیں

  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  

بالی ووڈ اداکارہ سنی لیونی نے پورن انڈسٹری سے پیشہ ورانہ زندگی کا آغاز کیا تھا۔ لیکن اس سے پہلے بھی انہوں نے کم جدوجہد نہیں کی۔ سنی کی بایوپک ویب سیریز ’ کرنجیت کور: دی انٹولڈ اسٹوری‘ میں دکھایا گیا ہے کہ ایک وقت وہ پیسوں کے لئے صبح اخبار بانٹا کرتی تھیں۔

اسی ویب سیریز کے ذریعہ یہ انکشاف بھی ہوا کہ سنی نے ایک ساتھ چھ پورن فلمیں سائن کرتے ہوئے کیا شرط رکھی تھی۔ سنی کی یہ شرط تھی کہ وہ صرف اپنے بوائے فرینڈ میٹ ارکسن کے ساتھ پورن سین شوٹ کریں گی۔ سنی نے اس کنٹریکٹ پر سال 2007 میں دستخط کئے تھے۔ اس کے بعد جب تک دونوں ساتھ رہے، سنی نے انہیں کے ساتھ پورن سین کئے۔ سنی لیونی نے 19 سال کی عمر میں پورن انڈسٹری میں قدم رکھا تھا۔ شروعات میں وہ صرف لڑکیوں کے ساتھ کام کیا کرتی تھیں۔

سال 2008 میں سنی اور میٹ کا رشتہ ٹوٹ گیا۔ یہ رشتہ ختم ہونے کے بعد سنی نے میٹ کے ساتھ پورن فلموں میں کام کرنا بھی بند کر دیا۔ میٹ کے بعد سنی کی زندگی میں کناڈا کے مشہور کامیڈین رسیل پیٹرس کی انٹری ہوئی لیکن یہ رشتہ بھی زیادہ عرصہ تک نہیں چلا۔

رسیل کے بعد سنی ڈینیل سے ملیں۔ تقریبا تین سال ایک دوسرے کو ڈیٹ کرنے کے بعد سال 2011 میں سنی اور ڈینیل نے شادی کر لی۔ اس سال سنی انڈین ٹی وی شو بگ باس میں آئیں اور بس یہیں کی ہو کر رہ گئیں۔

image_pdfimage_print
Comments - User is solely responsible for his/her words

  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •