ڈالر 149 روپے کا ہو گیا


امریکی ڈالر کی قیمت مسلسل تیزی سے اوپر جا رہی ہے جبکہ روپیہ پستی کی انتہا پر پہنچ چکا ہے۔ انٹر بینک میں ڈالر مزید مہنگا ہو گیا، انٹر بینک میں کاروبار کے دوران ڈالر 2 روپے 48 پیسے مہنگا ہوکر 149 روپے کا ہو گیا۔

انٹر بینک میں ڈالر کی خریداری کی قیمت 147 روپے ہو گئی ہے۔ روپے کے زوال اور ڈالر کی بلندی کے باعث پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں بھی کاروبار کے دوران منفی رجحان ہے۔ پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں 100 انڈیکس 648 پوائنٹس کم ہو کر33ہزار 322 تک آ گیا۔ گزشتہ روز ڈالر 147 روپے کا ہو گیا تھا جو آج 149 روپے کا ہو گیا ہے۔


Facebook Comments - Accept Cookies to Enable FB Comments (See Footer).