قمر زمان کائرہ کے جواں سال صاحبزادے کا ٹریفک حادثے میں انتقال


پیپلز پارٹی پنجاب کے صدر قمر زمان کائرہ کے صاحبزادے اسامہ کائرہ لالہ موسیٰ میں ایک ٹریفک حادثے کے نتیجے میں انتقال کر گئے ہیں۔

حادثہ لالہ موسیٰ سے کھاریاں جاتے ہوئے تیز رفتاری کے باعث پیش آیا۔ اسامہ کی گاڑی بے قابو ہو کے درخت سے جا ٹکرائی۔ حادثے میں اسامہ کائرہ کا ایک ساتھی بھی جاں بحق ہو گیا۔ ریسکیو ٹیم نے موقع پر پہنچ کر زخمی ہونے والے ایک نوجون کو ہسپتال پہنچایا جبکہ اسامہ اور اس کا دوست موقع ہی پر جاں بحق ہو گئے۔

اسامہ کائرہ گورنمنٹ کالج لاہور میں زیر تعلیم تھے اور ان دنوں چھٹیوں پر اپنے آبائی شہر گئے تھے۔


Facebook Comments - Accept Cookies to Enable FB Comments (See Footer).