ادارہ ہم سب کی طرف سے قمر زمان کائرہ سے دلی تعزیت

  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  

قمر زمان کائرہ وفاق پاکستان کے سچے بیٹے ہپں۔ قمر زمان کائرہ نے پاکستان میں جمہور کی حکمرانی کے لئے عشروں سے ناقابل فراموش خدمات سرانجام دی ہیں۔ قمر زمان کائرہ کے جواں سال صاحب زادے اسامہ قمر کائرہ ایک افسوس ناک حادثے میں انتقال کر گئے ہیں۔

اس غنچے کو ابھی کھلنا تھا، اس بچے کے بیج میں اس ملک کے مقہور لوگوں کی خدمت لکھی تھی۔ زندگی نے مہلت نہیں دی۔ موت سے مکالمہ نہیں ہوتا۔

ہمارے ملک میں صرف دو قبیلے ہیں۔ ایک جمہوریت نواز قبیلہ ہے جو محمد علی جناح کی بیٹیاں اور بیٹے ہیں۔ ایک انگریز کی ذریات ہیں جنہوں نے اس ملک کے لوگوں پر جبر اور استبداد کا راج قائم رکھنے میں مدد دی ہے۔ ادارہ “ہم سب” قمر زمان کائرہ کو جمہوریت کی سپاہ کے رہنماؤں میں شمار کرتا ہے۔

ادارہ “ہم سب” قمر زمان کائرہ، ان کے اہل خانہ اور پاکستان کے جمہوری قبیلے سے دلی تعزیت کرتا ہے۔ ہم قمر زماں کائرہ، ان کے اہل خانہ اور مرحوم بچے کے احباب کے سوگ میں برابر کے شریک ہیں۔

Comments - User is solely responsible for his/her words

  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •