انڈین وزیر اعظم نریدنر مودی کی پہلی پریس کانفرنس: ‘مگر میں چپ رہوں گا’

  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  

نریندر مودی

EPA
</figure>&#1575;&#1606;&#1672;&#1740;&#1575; &#1705;&#1746; &#1608;&#1586;&#1740;&#1585; &#1575;&#1593;&#1592;&#1605; &#1606;&#1585;&#1740;&#1606;&#1583;&#1585; &#1605;&#1608;&#1583;&#1740; &#1575;&#1606;&#1672;&#1740;&#1575; &#1605;&#1740;&#1722; &#1662;&#1729;&#1604;&#1740; &#1576;&#1575;&#1585; &#1576;&#1729;&#1578; &#1705;&#1670;&#1726; &#1705;&#1585;&#1606;&#1746; &#1705;&#1575; &#1583;&#1593;&#1608;&#1740;&#1648; &#1705;&#1585;&#1578;&#1746; &#1729;&#1740;&#1722; &#1585;&#1729;&#1746; &#1604;&#1740;&#1705;&#1606; &#1711;&#1584;&#1588;&#1578;&#1729; &#1585;&#1608;&#1586; &#1575;&#1606;&#1726;&#1608;&#1722; &#1606;&#1746; &#1608;&#1586;&#1740;&#1585; &#1575;&#1593;&#1592;&#1605; &#1705;&#1740; &#1581;&#1610;&#1579;&#1740;&#1578; &#1587;&#1746; &#1608;&#1575;&#1602;&#1593;&#1740; &#1662;&#1729;&#1604;&#1740; &#1576;&#1575;&#1585; &#1575;&#1740;&#1705; &#1662;&#1585;&#1740;&#1587; &#1705;&#1575;&#1606;&#1601;&#1585;&#1606;&#1587; &#1705;&#1740;&#1748;

اس پریس کانفرنس کی انتہائی خاص بات یہ رہی کہ انھوں نے کسی صحافی کے سوال کا جواب نہیں دیا۔ بلکہ جو سوالات ان سے کیے گئے اس کا جواب بی جے پی کے صدر امت شاہ نے دیے اور انھوں نے یہ بھی کہا کہ ‘یہ ضروری نہیں کہ ہر سوال کا جواب وزیر اعظم دیں۔’

ان کی اس پریس کانفرنس پر جہاں سنجیدہ سوال اٹھ رہے ہیں وہیں سوشل میڈیا پر طرح طرح کی باتیں ہو رہیں جو تلخ و شیریں کہی جا سکتی ہیں۔

انڈیا میں حزب اختلاف کے رہنمار اور کانگریس پارٹی کے صدر راہل گاندھی نے وزیر اعظم کو پہلی پریس کانفرنس پر مبارکباد دیتے ہوئے ٹویٹ کیا: ‘مودی جی مبارک ہو۔ شاندار پریس کانفرنس! آپ کا نظر آنا نصف جنگ ہے۔ اگلی بار مسٹر شاہ آپ کو ایک دو سوال کا جواب دینے کی اجازت ضرور دیں گے۔ شاباش!’

https://twitter.com/RahulGandhi/status/1129365873632763905

اسی دوران کانگریس نے بھی پریس کانفرنس منعقد کی اور راہل گاندھی نے اپنی پریس کانفرنس میں کہا: ‘یہ ایک غیر روایتی موقع ہے۔ میں نے سنا کہ بعض صحافیوں کو وزیر اعظم کی پریس کانفرنس میں جانے نہیں دیا گیا۔۔۔ اس لیے میں یہیں سے ان سے سوال کرتا ہوں کہ آپ نے رفال پر میرے کسی سوال کا جواب کیوں نہیں دیا۔’

رفال فرانس کی کمپنی سے جیٹ فائٹر طیاروں کے متعلق وہ دفاعی سودا ہے جس کے بارے میں راہل گاندھی وزیر اعظم پر بدعنوانی کا الزام لگاتے رہے ہیں۔

یہ بھی پڑھیے

’سوچا بادلوں میں پاکستان کو طیارے دکھائی نہیں دیں گے‘

مودی کی تصویر کے ساتھ لکھی گئی سرخی پر گرما گرم بحث

کیا انڈیا واقعی دنیا کی چوتھی خلائی طاقت بن گیا ہے؟

نریندر مودی کی جانب سے صحافیوں کے سوال کے جواب نہ دینے پر سوشل میڈیا نے اپنے انداز میں رد عمل ظاہر کیا ہے اور سوشل میڈیا پر ‘پریس کانفرنس’، ‘مودی پریس کانفرنس’، ‘مودی فلاپ پریس کانفرنس’ جیسے ہیش ٹیگ نظر آئے۔

https://twitter.com/reach2RR/status/1129457712905895936

راہل رادھا کرشنن نامی ایک صارف نے لکھا: ‘در اصل پریس کانفرنس سے قبل انھیں پیشگی سوال نہیں دیا گیا تھا اور نہ ہی کوئی پرزہ تھمایا گیا۔ کوئی بغیر تیاری کے جواب کیسے دے سکتا ہے؟’

در اصل چند روز قبل وزیر اعظم نریندر مودی نے ایک ٹی وی چینل کو انٹرویو دیا تھا جس کے بعد ان سے کیے جانے والے سوال اور جواب ایک کلوز اپ تصویر میں آئے ایک کاغذ پر لکھے ہوئے نظر آئے۔ اور پھر اسی چینل کو انٹرویو دیتے ہوئے راہل گاندھی نے انھیں طنز کا نشانہ بناتے ہوئے کہا تھا کہ کیا یہ سوال اس پرچے میں نہیں تھا۔

سوشل میڈیا پر اس حوالے سے طرح طرح کے میم اور کارٹون پیش کیے گئے ہیں جو صارفین کی رگ شرارت کے غماز ہیں۔

ایک کارٹون میں امت شاہ مودی کو کھینچتے ہوئے کہتے ہیں ‘آپ صرف آ کر بیٹھ جائيں۔۔۔ سارے سوال میں لوں گا۔۔۔!’

https://twitter.com/ShadabKhanIYC/status/1129425479058972673

جب ایک سوال براہ راست نریندر مودی سے کیا گیا تو انھوں نے کہا: ’ہم تو ’ڈسپلنڈ سولجر‘ ہیں۔ صدر ہمارے لیے سب کچھ ہوتا ہے۔’ یعنی انھوں نے سوال کو امت شاہ کی جانب بڑھا دیا۔

بہت سے لوگوں نے انڈیا کے معروف اخبار دی ٹیلیگراف کا صفحہ اول پوسٹ کیا ہے جس پر ‘نو ہارن پلیز’ کے نشان کے ساتھ نریندرمودی کی مسلسل سات تصاویر ہیں جس میں وہ خاموش بیٹھے ادھر ادھر دیکھ رہے ہیں۔

ایک صارف نے اسے ٹویٹ کرتے ہوئے لکھا: ‘میں اپنا منھ نہیں کھولوں گا۔’

https://twitter.com/JhansonKaRaja/status/1129585225183272962

جھانسوں کا راجہ نامی ایک صارف نے لکھا: ‘گذشتہ پانچ سال۔۔۔ بکر بکر بکر بکر بکر بکر بکر (یعنی بولنا بولنا اور بولنا)

پہلی پریس کانفرنس: ٹُکر ٹُکر ٹُکر ٹُکر ٹُکر ٹُکر ٹُکر (یعنی چپ چاپ دیکھنا دیکھنا اور بس دیکھنا)’

https://twitter.com/bhushannag/status/1129583762436702208

بھوشن ناگ نامی ایک صارف نے لکھا: ‘مودی جی نے بالآخر پانچ سال میں ایک پریس کانفرنس کی لیکن کسی سوال کا جواب نہیں دیا۔ اس کا مطلب بہت آسان ہے کہ بغیر پرزے اور ٹیلی پرامپٹر کے وہ پپو سے بھی خراب ہیں۔’

https://twitter.com/Huzaifa78438984/status/1129579337953366016

حذیفہ نامی ایک صارف نے لکھا: ‘تیری خاموشی اگر تیری مجبوری ہے، تو رہنے دے پریس کانفرنس کون سی ضروری ہے!’

کانگریس کے ایک رہنما سنجے نروپم نے لکھا: ‘یہ پریس کانفرنس نہیں بلکہ پریس کے سامنے آنا ہے۔’

https://twitter.com/sanjaynirupam/status/1129394394027646976

آلوک نامی صارف نے نومور مودی ہینڈل سے لکھا: ‘مودی کی فلاپ کانفرنس کچھ اس گیت کی طرح رہی:

‘میڈیا: آپ یہاں آئے کس لیے؟

‘مودی: آپ نے بلایا اس لیے

‘میڈیا: آئے ہیں تو کام بھی بتائيے

‘مودی: پہلے ذرا آپ مسکرائیے۔۔۔’

https://twitter.com/nomoremodi/status/1129402831667159040

پونیت شرما نے پریس کانفرنس کی ایک تصویر پوسٹ کرتے ہوئے لکھا: ‘جب آپ کا منصوبہ کچھ اور ہو اور آپ کو بدقسمتی سے بورنگ پریس کانفرنس میں آنا پڑ جائے جہاں آپ کو کچھ نہ کہنا ہو تو۔’

بہت سے لوگوں نے معرف کارٹونسٹ ستیش آچاریہ کا کارٹون ٹویٹ کیا ہے جس میں پریس کانفرنس کے دوران مودی کو بادلوں میں چھپا دکھایا گيا ہے جو کہ ان کے اس بیان کی جانب اشارہ ہے جس میں انھوں نے کہا تھا کہ خراب موسم میں بالاکوٹ میں ایئر سٹرائک کا انھوں نے اس لیے حکم دیا تھا کہ بادلوں میں پاکستان کے راڈار انڈیا کے طیاروں کا پتہ نہیں چلا سکیں گے۔

https://twitter.com/satishacharya/status/1129414284616749056

بہر حال وزیر اعظم نریندر مودی نے اپنے پریس کانفرنس میں کہا: ‘میں یہاں آپ کا شکریہ ادا کرنے آیا ہوں کہ آپ نے ہمیں پانچ سال تک کام کرنے کا آشیرباد (نیک تمنا) دیا۔’

انھوں نے مزید کہا کہ جیسے ہی وہ پھر سے اقتدار میں آئیں گے وہ اپنے منشور میں کیے گئے وعدوں پر کام کرنا شروع کر دیں گے۔ ان کا کہنا تھا کہ کہ عام طور پر ایسا نہیں ہوتا کہ ایک مکمل اکثریت والی جماعت دوبارہ مکمل اکثریت کے ساتھ آئے۔ جبکہ امت شاہ نے کہا کہ بی جے پی کے پاس 300 سے زیادہ سیٹیں آئیں گی۔

خیال رہے کہ اتوار کو ساتویں اور آخری مرحلے کے لیے ووٹ ڈالے جائيں گے جبکہ ووٹوں کی گنتی 23 مئی جمعرات کو ہوگی اور شام تک نتائج آنے لگیں گے۔

Comments - User is solely responsible for his/her words

  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  

بی بی سی

بی بی سی اور 'ہم سب' کے درمیان باہمی اشتراک کے معاہدے کے تحت بی بی سی کے مضامین 'ہم سب' پر شائع کیے جاتے ہیں۔

british-broadcasting-corp has 11178 posts and counting.See all posts by british-broadcasting-corp