20 مئی کو مسلم لیگ (نواز) کا اہم اجلاس آئندہ حکمت عملی طے کرے گا
(بشارت راجہ) 20مئی بروز پیر مسلم لیگ ن کی صف اول کی قیادت پارلیمنٹ کے اپوزیشن چمبیر میں ملک کی بگڑتی معاشی صورتحال پر سر جوڑ کے بیٹھے گی ۔اجلاس کی سربراہی سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کریں گے۔
مسلم لیگ ن کے ذرائع کے مطابق ن لیگ کی نائب صدر مریم نواز شریف بھی اجلاس میں شریک ہوں گی۔ بتایا گیا ہے کہ ن لیگ پر جب بھی مشکل وقت آیا، مریم نواز دلیری کے ساتھ صف اول میں کھڑی رہیں۔ آزمائش میں باپ کے ساتھ کندھے سے کندھا ملا کر ڈٹ جانا اس بات کی غمازی کرتا ہے کہ وہ ن لیگ کی قیادت سنبھالنے کی اہل ہیں۔
ذرائع نے انکشاف کیا ہے کہ مریم نواز اب کھل کر سیاست کریں گی اور ہراول صفوں سے پارٹی کی رہنمائی کریں گی۔ مسلم لیگ ن کی سینئر قیادت خوش ہے کہ مریم نواز اپنا کردار ادا کر رہی ہیں۔
ذرائع نے یہ انکشاف بھی کیا کہ ن لیگ اجلاس میں عید کے بعد متحدہ اپوزیشن کو ساتھ لے کر حکومت کے خلاف سڑکوں پر آنے کی حکمت عملی طے کرے گی ۔
واضح رہے کہ مریم نواز نے 19 مئی کی شام افطار ڈنر میں شرکت کے لئے پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کی دعوت قبول کر لی ہے۔ اس موقع پر مولانا فضل الرحمن، اسفند یار ولی اور محمود اچکزئی بھی موجود ہوں گے۔
- الیکشن کے دن اسلام آباد کے ایک رپورٹر نے کیا دیکھا؟ - 25/02/2024
- قاضی فائز عیسیٰ تاریخ کے صفحات میں کہاں کھڑے ہوں گے - 17/11/2023
- پریس پر پابندی – کل اور آج - 19/06/2023
Facebook Comments - Accept Cookies to Enable FB Comments (See Footer).