ڈالر تاریخ کی بلند ترین سطح 152 روپے پر پہنچ گیا: سٹاک مارکیٹ میں معمولی بہتری


ڈالر نے کاروباری ہفتے کے پہلے روز اپنی اونچی اڑان جاری رکھی اور دن کے اختتام پر اوپن مارکیٹ میں 152 روپے پر بند ہوا۔

تفصیلات کے مطابق اوپن مارکیٹ میں ڈالر کی قیمت مزید ایک روپے کا اضافہ ہوا جس کے بعد قیمت 152 روپے کی بلند ترین سطح پر گئی ہے جبکہ دوسری جانب انٹر بینک میں ڈالر کی قدر میں بھی 1 روپے 78 پیسوں کا اضافہ ہوا ہے جس کے بعد ڈالر 149 روپے 65 پیسے پر پہنچ گیا ہے۔ یاد رہے کہ جب صبح کاروبار کا آغاز ہوا توڈالر 148 روپے 25 پیسے پر ٹریڈ کر رہا تھا ۔

دوسری جانب سٹاک مارکیٹ کا آغاز ہوا تو 100 انڈکس 33 ہزار 166 کی سطح پر تھا تاہم یہ حد برقرار نہ رہی اور 800 پوائنٹس کی کمی کے ساتھ مارکیٹ شدید مندی کا شکار ہو گئی تاہم کاروبارکے اختتام سے کچھ دیر پہلے اس میں معمولی بہتری آئی اور 100 انڈکس 83 پوائنٹس کی بہتری کے ساتھ 33 ہزار 250 پر پہنچ گیا۔

Facebook Comments HS