فواد حسن فواد چیئر مین نیب کی مخالفت کرنے کی وجہ سے معتوب ہوئے: حفیظ اللہ نیازی


تجزیہ کار حفیظ اللہ نیازی نے کہا ہے کہ فواد حسن فواد نے جسٹس (ر) جاوید اقبال کے چیئرمین نیب بننے کی مخالفت کی تھی۔ ان کا یہی قصور تھا جس کی پاداش میں معتوب ہوئے۔ آصف زرداری کو رعشہ (Parkinson) ہے جس کی وجہ سے ان کا ہاتھ کانپتا ہے۔ تاہم جسٹس (ر) جاوید اقبال نے کہا کہ آصف زرداری کا ہاتھ ڈر کی وجہ سے کانپ رہاتھا ، جتنا شرمناک انٹرویو چیئر مین نیب نے دیا، میں نے آج تک نہیں دیکھا ۔

جیونیوز پر گفتگو کرتے ہوئے حفیظ اللہ نیازی نے کہا کہ افطار ڈنر سے مجھے کسی تحریک کی توقع نہیں تھی لیکن اس سے جو پورے ملک میں ہلچل مچی ہے، اس سے یہی ہونا تھا۔ انہوں نے کہا کہ یہ تحریک اب جس جگہ پہنچ چکی ہے، اس سے پیچھے نہیں ہٹ سکتی۔ جس وقت اپوزیشن کا افطار ڈنر ہو رہا تھا، اس وقت عمران خان فنڈ ریزنگ تقریب میں تھے لیکن وہاں بھی سیاسی بات کرنے سے باز نہیں آئے، اس کا مطلب یہ ہے کہ حکومت اپوزیشن کے اکٹھا ہونے سے پریشان ہے ۔

انہوں نے کہا کہ چیئر مین نیب نے جو رویہ اختیار کیا ہے، یہ طریقہ جسٹس ثاقب نثار کا تھا کہ فیصلہ کرنے کے بعد عوام میں آ کر قسمیں کھاتے تھے کہ یہ کام میں کروں گا۔ اتنا شرمناک انٹرویو، جتنا چیئرمین نیب نے دیا، میں نے آج تک نہیں دیکھا۔


Facebook Comments - Accept Cookies to Enable FB Comments (See Footer).