بیک لیس ڈریس میں پرینکا چوپڑا کے نک جونس کے ساتھ بولڈ فوٹو شوٹ نے دھوم مچا دی


ان دنوں پرینکا کا ریڈ ہاٹ انداز سوشل میڈیا پر چھایا ہوا ہے۔ اس ڈریس میں بھی پرینکا نک جونس کے ساتھ بے تکلف پوز دیتی نظر آرہی ہیں۔

ان دنوں بالی ووڈ اداکاراؤں کا کان (Cannes) فلم فیسٹیول میں ڈنکا بج رہا ہے۔ ان اداکاراوں میں پرینکا چوپڑا سب سے زیادہ سرخیوں میں ہیں ۔ پرینکا پہلے دن تو اکیلی ہی کان پہنچیں ، لیکن اب وہ ہر وقت اپنے شوہر نک جونس کے ساتھ نظر آتی ہیں ۔ کان میں پرینکا طرح طرح کے ملبوسات میں نظر آ رہی ہیں۔

کان فلم فیسٹول میں پرینکا کبھی بلیک تو کبھی وہائٹ ڈریس میں نظر آئیں۔ تاہم جب انہوں نے ریڈ لباس پہنا تو ہنگامہ مچ گیا ۔ ان کے مداح تعریفیں کرتے نہیں تھک رہے ہیں ۔ اس ریڈ ہاٹ بیک لیس ڈریس میں پرینکا نے شوہر نک کے ساتھ رومانٹک فوٹو شوٹ بھی کروایا ۔ ان دونوں کی تصویریں سوشل میڈیا پر وائرل بھی ہو رہی ہیں ۔

کان فیسٹیول کے دوران نک جونس اپنی اہلیہ پرینکا چوپرا کا جم کر مقابلہ کرتے نظر آئے۔ اگر پرینکا چندھیائے دے رہی تھیں تو نک بھی کچھ کم اسٹائلش نہیں تھے۔


Facebook Comments - Accept Cookies to Enable FB Comments (See Footer).