میں نے جسٹس (ر) جاوید اقبال کا انٹرویو نہیں کیا بلکہ ملاقات کی: جاوید چودھری


کالم نویس جاوید چودھری نے کہا ہے کہ میں نے چیئر مین نیب کا انٹرویو نہیں کیا بلکہ یہ ایک ملاقات تھی۔

جیونیوز پر گفتگو کرتے ہوئے جاوید چودھری نے کہا کہ میں نے چیئرمین نیب کا انٹرویو نہیں کیا بلکہ یہ ایک ملاقات تھی۔ اس ملاقات میں بہت سی چیزیں چیئرمین نیب نے آف دی ریکارڈ بھی بتائیں اور میں یہ باتیں نہ کبھی کروں گا اورنہ کبھی لکھوں گا۔

انہوں نے کہا کہ اگر جب میں نے کالم کی پہلی قسط چھاپ لی تو مجھے نیب سے فون آیا کہ یہ کالم رک سکتا ہے تو میں نے ان کو بتایا کہ یہ بالکل نہیں رک سکتا جس کے بعد نیب کے عہدیدار کی طرف سے اس میں کچھ ترامیم کروائی گئیں۔ انہوں نے کہا کہ میں نے انٹرویو نہیں لیا اور نہ انٹرویو ہوا ہے۔

جاوید چودھری نے دعویٰ کیا کہ چیئرمین نیب جسٹس (ر) جاوید اقبال کو حکومت اور اپوزیشن نہیں ہٹائیں گے۔


Facebook Comments - Accept Cookies to Enable FB Comments (See Footer).