پی ٹی آئی میں کچھ لوگ وزیراعظم کو ہٹانے کیلئے تیار ہیں: خواجہ آصف


مسلم لیگ ن کے رہنما خواجہ آصف نے کہا ہے کہ تحریک انصاف کے اندر کچھ لوگ وزیراعظم کو ہٹانا چاہتے ہیں۔ پارٹی کے اندر کے لوگ اس اقدام کے لئے تیار بیٹھے ہیں، میں نام نہیں لینا چاہتا، سپیکر صاحب کو اس بارے میں علم ہے۔

اس پر سپیکر اسد قیصر نے مسکراتے ہوئے کہا کہ ’مجھے کچھ معلوم نہیں، میں ان لوگوں کو نہیں جانتا‘۔

Facebook Comments HS