30 سال پرانے گانے پر بیلی ڈانس کرنے والی چھ گمنام لڑکیوں نے دھوم مچا دی


1979 میں ا امیتابھ بچن کی فلم دی گریٹ گیمبلر کو ناظرین نے جتنا پسند کیا تھا ، اس سے کچھ زیادہ ہی اس کے گانے مقبول ہوئے تھے ۔ زینت امان کے ساتھ امیتابھ کی اس فلم کے گانا دو لفظوں کی ہے دل کی کہانی کو سب سے زیادہ پسند کیا گیا تھا ۔ اس گانے کو بعد میں کئی گلوکاراؤں نے اپنے اپنے اسٹائل میں گانے کی کوشش کی۔ تاہم اب اس گانے پر چھ لڑکیوں کے خوبصورت بیلی ڈانس نے دھوم مچا دی ہے۔

اس ڈانس ویڈیو میں چھ لڑکیاں مل کر بیلی ڈانس کرتی نظر آرہی ہیں۔ اس ویڈیو کی خاص بات یہ ہے کہ سبھی چھ لڑکیاں ایک ہی طرح سے امیتابھ اور زینت کے اس مشہور گانے پر بیلی ڈانس کررہی ہیں ۔

دی گریٹ گیمبلر کا یہ گانا آشا بھوسلے کی آواز میں ہے، جس کو آر ڈی برمن نے میوزک دیا ہے اور آنند بخشی نے لکھا تھا۔ اس فلم میں امیتابھ بچن کا ڈبل رول تھا اور اپنے روایتی پولیس کردار ( وجے ) کے علاوہ ایک جواری (جے) کے کردار میں بھی نظر آئے تھے۔


Facebook Comments - Accept Cookies to Enable FB Comments (See Footer).