ارجن کپور نے ملائکہ اروڑہ کے ساتھ خصوصی تعلق کا اعتراف کر لیا


ملائکہ اروڑہ اور ارجن کپور میں دوستی کے بارے میں افواہوں کا سلسلہ کافی دنوں سے جاری تھا۔ کہیں قیاس آرائی ہو رہی تھی کہ دونوں خاص ریلیشن شپ میں ہیں تو کسی رپورٹ میں دعوی تھا کہ دونوں کی جلد شادی ہونے والی ہے۔

اب ارجن کمار نے اس رشتے کے بارے میں کچھ چھپانے کی بجائے صاف صاف اقرار کر لیا ہے۔ واضح رہے کہ ملائکہ اروڑہ کی عمر 45 برس ہے جب کہ ارجن کمار 33 برس کے ہیں۔

ارجن کپور نے فلمی رسالے فلم فیئر سے بات کرتے ہوئے یہ بھی بتایا کہ وہ میڈیا کے اچھے برتاؤ کی وجہ سے یہ ہمت کر پائے ہیں کہ وہ اور ملائکہ کھل کر ساتھ گھوم سکیںَ۔

ارجن کپور نے کہا میڈیا کے ذریعے دیے گئے احترام کی وجہ سے ہم دونوں کھل کر سامنے آ پائے ہیں۔ میڈیا نے ہمارے رشتے کو عزت دی اور صحیح طرح سے اسے پیش کیا۔ اسی وجہ سے ہم اپنے رشتے کو سماج میں اتنی آسانی سے قبول کر پائے’۔

Facebook Comments HS