پوجا بیدی اور سوارا بھاسکر کی سیکس کے دوران فیک آرگیزم کے خلاف مہم


کنڈم برانڈ ڈیوریکس کے ایک سروے کے مطابق ہندوستان میں 70 فیصد سے زیادہ خواتین ہر مرتبہ سیکس کے دوران آرگیزم محسوس نہیں کرتی ہیں اور اسے فیک کرتی ہیں۔ اسی مسئلے پر سورا بھاسکر اور پوجا بیدی نے یہ مہم چھیڑی ہے۔۔

اس موضوع پر ان دنوں بھارت میں مہم زوروں پر ہے جس میں بالی ووڈ کے کئی بڑے اسٹار حصہ لے رہے ہیں۔ اداکاروں کے علاوہ عام لوگ بھی اس مہم کا حصہ بن رہے ہیں۔ اس مہم کو ایک کنڈوم برانڈ نے شروع کیا تھا۔ اس برانڈ نے ایک سروے کیا جس سے معلوم ہوا کہ بھارت میں 70 فیصد سے زیادہ خواتین ہر مرتبہ سیکس کے دوران آرگیزم نہ ہونے کے باوجود اسے فیک کرتی ہیں۔ اس موضوع پر اداکارہ پوجا بیدی نے بات چیت کا سلسلہ شروع کیا۔۔

پوجا بیدی نے ایک ویڈیو جاری کر کے اس سروے کے بارے میں بتایا اور لوگوں سے اپیل کی کہ وہ اس مہم کا حصہ بنیں۔ پوجا کی اپیل کے بعد اس مہم سے سورا بھاسکر، سلونی چوپڑا، اپارشکتی کھرانہ جیسے اداکار وابستہ ہو چکے ہیں۔ ان چونکانے والے اعدادوشمار کو دیکھتے ہوئے اس اہم مسئلے پر بات کرنے کے لئے عوام کی حوصلہ افزائی کی جا رہی ہے۔ مقصد یہ ہے کہ جنسی خوشی میں عورت اور مرد کی نابرابری ختم کی جا سکے۔

کنڈم برانڈ کے آفیشیل پیج سے پوجا بیدی کا ایک ویڈیو جاری کیا گیا ہے۔ اس ویڈیو میں پوجا اس مسئلے پر بات کرتے ہوئے خواتین سے کہہ رہی ہیں کہ اگر انہوں نے بھی سیکس کے دوران فیک آرگیزم کیا ہے تو اپنی اسٹوریز شیئر کریں۔

Facebook Comments HS