جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کیوں قبول نہیں: بابر ستار کا انکشاف


آئینی ماہر بابر ستار نے کہا ہے کہ قاضی فائز عیسیٰ نے ایک ایسے وقت میں چیف جسٹس بننا ہے جب 2023 کا الیکشن ہو رہا ہو گا۔ ایک ایسے شخص کا چیف جسٹس ہونا جو خود مختار ہو اور کسی کی بات نہ سنتا ہو، وہ نئے پاکستان یا پرانے پاکستان کے لئے کس طرح قابل قبول ہو سکتا ہے۔

جیو نیوز کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے بابر ستار نے کہا کہ ہمارے نظام میں اداروں کی آزادی اتنی زیادہ نہیں ہے۔ ایک ایسا شخص جس کو ایک حد سے زیادہ بلیک میل نہ کیا جا سکے، اس کی ہمارے نظام میں گنجائش نہیں ہے۔

انہوں نے کہا کہ کہ اب دیکھنا یہ ہے کہ بار ایسوسی ایشن اور وکلا تنظیمیں اس معاملے کی کس طرح مزاحمت کرتی ہیں؟

Facebook Comments HS