بالائی پنجاب میں بارش، لاہور و دیگر شہروں میں نشیبی علاقے زیر آب


\"lahore\"لاہور سمیت بالائی پنجاب کے متعدد شہروں میں موسلادھار بارش کے باعث نشیبی علاقے زیر آب آ گئے جس سے لوگوں کو دفاتر اور بچوں کو اسکولوں میں جانے میں مشکلات پیش آئیں۔

محکمہ موسمیات کے مطابق بارش کا یہ سلسلہ تین روز تک جاری رہے گا۔

لاہور میں صبح ہوتے ہی کالی گھٹائیں چھا گئیں۔ کچھ دیر بعد ہی تیز ہواؤں کے ساتھ موسلا دھار بارش ہونا شروع ہوگئی جو گھنٹوں تک جاری رہی جس کی وجہ سے شہر کے مختلف علاقوں میں پانی کھڑا ہوگیا اور متعدد فیڈر بند ہوگئے۔

 دوسری طرف راولپنڈی ، اسلام آباد میں تیز بارش کا سلسلہ وقفے وقفے سے جاری ہے ، راولپنڈی میں نالہ لئی میں ممکنہ طغیانی کے پیش نظر واسا عملے کی چھٹیاں منسوخ کر دی گئی ۔ ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کیلئے ایمرجنسی سیل اور ہیلپ لائن قائم کر دی گئی ۔

Lahore Lahore hay . Dobta #Lahore just one #Rain pic.twitter.com/fv2UTNZ4xW

— Asmatullah Niazi (@AsmatullahNiazi) August 27, 2016


Facebook Comments - Accept Cookies to Enable FB Comments (See Footer).

Subscribe
Notify of
guest
0 Comments (Email address is not required)
Inline Feedbacks
View all comments