عامر خاکوانی کی والدہ محترمہ کا سانحہ ارتحال


محترم اور شفیق دوست، سینئیر صحافی اور ایک بہت اچھے انسان جناب عامر ہاشم خاکوانی کی والدہ کا انتقال ہو گیا ہے۔ ان کی تدفین ان کے آبائی شہر احمد پور شرقیہ میں ہو گی۔ مرحومہ گزشتہ کچھ عرصے سے علیل تھیں اور  شریف سٹی ہسپتال کے آئی سی یو میں داخل تھیں۔

برادر عامر خاکوانی نے یہ اطلاع دیتے ہوئے لکھا ہے کہ ”والدہ محترمہ دنیا سے رخصت ہو گئیں۔ تدفین کے لیے احمدپورشرقیہ روانہ ہو رہے ہیں۔ درخواست ہے کہ ماں جی کے ایصال ثواب کے لیے دعا کریں، اپنی رمضان کی دعاوں میں بھی انہیں یاد رکھیں۔ اللہ آپ سب کو، آپ کے پیاروں کو اپنی امان میں رکھے۔ آمین۔ ابھی فون کال نہیں لے پاؤں گا، معذرت۔ “

بدقسمتی سے میں کبھی مرحومہ سے ملاقات کا شرف حاصل نہیں کر سکا مگر برادر عامر خاکوانی کی تربیت میں ان کی شخصیت کی جھلک ہمیں دکھائی دیتی ہے۔ والد محترم کا سایہ کم عمری میں ہی سر سے اٹھ جانے کے بعد یہ ان ہی کی تربیت تھی جس کے زیر اثر عامر کی شخصیت میں انسانوں سے محبت، ان کے دکھ درد میں ان کا ہاتھ بٹانے، اور کتابوں سے دوستی کا عنصر پیدا ہوا۔

ادارہ ”ہم سب“ کے تمام ساتھی برادر عامر خاکوانی سے تعزیت کرتے ہیں اور دعاگو ہیں کہ خدائے بزرگ و برتر مرحومہ کو جنت الفردوس میں اعلی مقام عطا فرمائے اور بے پناہ دکھ کی اس گھڑی میں برادر عامر ہاشم خاکوانی اور دیگر پسماندگان کو یہ بڑا صدمہ برداشت کرنے کا حوصلہ دے۔

عدنان خان کاکڑ

Facebook Comments - Accept Cookies to Enable FB Comments (See Footer).

عدنان خان کاکڑ

عدنان خان کاکڑ سنجیدہ طنز لکھنا پسند کرتے ہیں۔ کبھی کبھار مزاح پر بھی ہاتھ صاف کر جاتے ہیں۔ شاذ و نادر کوئی ایسی تحریر بھی لکھ جاتے ہیں جس میں ان کے الفاظ کا وہی مطلب ہوتا ہے جو پہلی نظر میں دکھائی دے رہا ہوتا ہے۔ Telegram: https://t.me/adnanwk2 Twitter: @adnanwk

adnan-khan-kakar has 1541 posts and counting.See all posts by adnan-khan-kakar