اقربا پروری اور سفارش کے ہاتھوں سول ادارے مکمل تباہ ہیں: فواد چوہدری
وفاقی وزیر برائے سائنس اینڈ ٹیکنالوجی فواد چوہدری نے سول اداروں کی مکمل تباہی کا دعوٰی کر دیا۔ فواد چوہدری نے سوشل میڈیا پر بیان جاری کرتے ہوئے کہا کہ جس ادارے کا جائزہ لیں پتا چلےگا اقربا پروری کی گئی۔
انہوں نے کہا ہے کہ نہ تو پارٹی میں کوئ اختلاف ہے نہ ہی حکومت کہیں جا رہی ہے۔ ہمارا اتفاق رائے ہے کہ پاکستان میں اگر جمہوری نظام نے کامیاب ہونا ہے تو عمران خان کی کامیابی ضروری ہے۔ صرف نظر دوڑائیں کہ ہمارے ساتھ آزاد ہونے والے مملک کہاں کھڑے ہیں۔ احساس ہو گا کہ اس عرصے میں کیا کھویا، کیا پایا۔
سول ادارے مکمل تباہ ہیں، جس ادارے کا جائزہ لیں پتا چلےگا اقربا پروری، سفارش اور میرٹ کے اصولوں کو بالائے طاق رکھ کر ان اداروں سے کھلواڑ کیا گیا۔ ایک دو سالوں میں ان اداروں میں بہتری کی کوئ توقع نہیں۔ وزیر اعظم کو ایک ریزہ ریزہ نظام ملا ہے وہ اس نظام کو کھڑا کرنے کی کوشش کر رہے ہیں۔



