پیپلز پارٹی اور پشتون: کل اور آج


کچھ دوست اعتراض کررہے ہیں کہ آپ پشتون آج بلاول کو سپورٹ کررہے ہیں حالانکہ ان کے نانا ذوالفقار علی بھٹو نے ادھر تم ادھر ہم کا نعرہ لگا کر بنگال کو پاکستان سے الگ کیا تھا۔ اس ذوالفقار علی بھٹو نے بلوچستان اور سرحد (کے۔ پی۔ کے ) میں NAP کی حکومت توڑ کر پشتونوں کے ساتھ ظلم کیا تھا۔ اسی طرح بلاول کی ماں محترمہ بینظر بھٹو نے 2007 کے الیکشن مہم کے دوران کہا تھا کہ حکومت میں آکر وزیرستان کا آپریشن کرے گی جو پشتونوں کے حق میں نہیں تھا۔ اسی طرح وہ اعتراض کر رہے ہیں کہ راٶانور کو بلاول کے ابو یعنی زرداری نے بہادر بچہ کہا تھا اور آج تک ان کے پشت پناہی کے وجہ سے راٶ انور کو پھانسی نہیں ملی۔

ان دوستوں کے خدمت میں گزارش ہیں کہ ذرا تاریخ کا باریک بینی سے مطالعہ کریں تو آپ کو معلوم ہوگا کہ یہ ادھر تم ادھر ہم والا یہ قصہ محض ایک مرحوم صحافی کی من گھڑت حکایت کے سوا اور کچھ نہیں۔ تقسیم پاکستان کے پیچھے بھٹو نہیں بلکہ اور لوگ تھے۔ اب جب بھی اپنی مطالعہ پاکستان سے نکل کے دیکھو گے تو تبھی آپ کو معلوم ہوگا کہ اصل مجرم کون ہیں جنہوں نے بنگالیوں پہ ظلم کے پہاڑ ڈھا کر ان کو الگ کرنے پر مجبور کیا۔ ذرا حمود رحمان کمیشن رپورٹ اٹھا کر دیکھ لے کہ تقسیم  پاکستان کی اصلیت کیا ہے

دوسری بات کہ بھٹو نے NAP  (نیپ) کی حکومت توڑ کر پختونوں سے زیادتی کی تھی۔ یقیننا سیاسی اختلافات کے بنیاد پہ اس نے کچھ غلط فیصلے کیے لیکن ہمیں یہ بھی نہیں بھولنا چاہیے کہ بھٹو وہ واحد لیڈر ہیں جس نے فاٹا کا دورہ کیا تھا اور سب سے زیادہ ترقیاتی منصوبے فاٹا میں شروع کیے تھے۔

رہی بات بینظر بھٹو کے آپریشن کی اس کو تو ہم سپورٹ کرتے ہیں۔ کیونکہ وہ تو وزیرستان میں دہشت گردی کے ناسور کو ختم کرنے کی بات کررہی تھی جو کچھ لوگوں نے وہاں پھیلائی ہوئی تھی۔ ہم بھی چاہتے تھے کہ یہ ناسور ختم ہو جائے۔ شاید آج پختون تحفظ مومنٹ کا موقف یہی ہے۔ لیکن یہی بات اس کے راستے میں رکاوٹ بنی اور اس کی جان بھی لے گئی کیونکہ کچھ قوتیں اس ناسور کو ختم کرنے کے حق میں نہیں تھی۔ کیونکہ اسی بنیاد پہ ان کا کاروبار چل رہا تھا۔ لہزا آپریشن جس طرز سے بے نظیر چاہ رہی تھی یا ہونا چاہیے تھے ویسا نہیں ہوا۔ بلکہ صرف لوگوں کے املاک کو تباہ کرکے ان کو در بدر کیا گیا۔ وہی لوگ جن کے خلاف آپریشن کیے گئے تھے آج بھی وزیرستان میں موجود ہیں۔ بس صرف ان کا نام تبدیل کر دیا گیا۔

اب یہ سوال کہ زرداری نے راٶانور کو بہادر بچہ کہا تھا اور آج تک راٶانور کو پھانسی نے ہونے کی بنیادی وجہ زرداری کی پشت پناہی ہے۔ یقیننا زرداری صاحب نے ایسے کہہ کر غلطی کی تھی اور ہمارے احساسات کو مجروح کیا تھا۔ لیکن میرے لئے تعجب کی بات یہ ہیں کہ جو زرداری سیاسی انتقام کے بنیاد پہ بنے مقدمات میں خود کو نہیں بچا پا رہا۔ وہ راٶانور جس کے وجہ سے ملک میں اتنی افراتفری پیدا ہوگئی ہے اسے کیسے بچا رہا ہے۔

بلاول بھٹو کے علی وزیر، محسن داوڑ اور پی۔ ٹی۔ ایم کے متعلق موقف کو کو ہم کسی خاص قومیت کی نقطہ نظر سے نہیں بلکہ ایک جمہوری طرز سیاست کے بنیاد پہ سراہ رہے ہیں۔


Facebook Comments - Accept Cookies to Enable FB Comments (See Footer).