باچاخان صوبہ سرحد (خیبرپختونخوا اہ) سے تعلق رکھنے والے تحریک آزادی کے نامور مجاھد تھے۔ جنہوں نے عدم تشدد کو اپنا اسلحہ بناکہ برطانوی سامرج کے خلاف آزادی کی جنگ لڑی۔ باچاخان پر کچھ اعتراضات ہیں جن کی میں جواب دینے کی کوشش کروں گا۔باچاخان پر اعتراض کیا جاتا ہے کہ وہ سیکولر نظریات کے حامل تھے جن کو اسلامی روایات کے خلاف گردانا جاتا ہے۔ سیکولر نظریات کے بارے میں ترقی پسند لوگوں کی رائے ہیں کہ جو لوگ قوم کی ترقی کے لئے کام کریں گے وہ لوگ دین سے بے زار ہوں گے جبکہ دینی جماعت کے لوگ سیکولرزم کو لادینیت اور دھریت (ایتھیزم) سے جوڑتے ہیں۔ یہ دونوں انتہإپسندانہ سوچ کے لوگ سیکولرزم کو مذہب کے برعکس گردانتے ہیں۔ جبکہ جیکب ہولیک جنہوں نے سیکولرزم کی اصلاح متعارف کی ہے نے اس لفظ کو مذہب کے خلاف تردیدوتنقید کے لئے استعمال نہیں کیا، نہ ہی کوئی الگ مذہب لے کر آئے ہیں اور نہ ہی کسی مذہب کے سچائی پہ سوال اٹھاتے ہیں۔ جیکب ہولیک کے نزدیک سیکولرزم انسانی سوچ کی آزادی ہے۔
Read more