وزیر اعظم کے لیے بنائی گئی چپل وائلڈ لائف نے قبضے میں لے لی


پشاور میں محکمہ وائلڈ لائف نے وزیر اعظم عمران خان کے لیے سانپ اژدھے کی کھال سے بنائی گئی چپل اپنے قبضے میں لے لی۔

وائلڈ لائف افسر عبدالحلیم خان کے مطابق میڈیا پر سانپ کی کھال سے بنی چپلوں کی خبر آنے کے بعد یہ کارروائی کی گئی ہے. اس چپل کو لیبارٹری ٹیسٹ کے لئے بھجوایا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ اگر چپلوں کی تیاری میں اژدھے کا چمڑا استعمال کیا گیا تو یہ وائلڈ لائف ایکٹ کی خلاف ورزی ہے۔

وزیراعظم کے لیے سانپ کی کھال سے چپل بنانے والے دکاندار فرار ہوگئے ۔


Facebook Comments - Accept Cookies to Enable FB Comments (See Footer).