وزیر اعظم کے معاون خصوصی نعیم الحق نے بھی زرتاج گل کی غلط بیانی کی تصدیق کر دی


وزیر اعظم کے معاون خصوصی نعیم الحق نے کہاہے کہ ہمیں پتہ چلا ہے کہ زرتاج گل کی بہن پی ایچ ڈی نہیں ہیں اور یہ غلط بیانی تھی۔ کل تک اس معاملے میں تمام تفصیلات مل جائیں گی جو ہم عوام کے ساتھ شیئر کریں گے۔

نجی چینل دنیا نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے نعیم الحق نے کہا کہ ہمارے اکثر وزراء پہلی دفعہ وزیر بنے ہیں اور کئی لوگ تحریک انصاف کے ضابطے سے پوری طرح واقف نہیں ہیں۔ یہ بات واضح ہے کہ حکومت کا کوئی رکن جس کا تحریک انصاف سے تعلق ہے، وہ اپنے اختیارات کا استعمال کر کے اپنے کسی دوست یا رشتہ دار کو فائدہ نہیں پہنچا سکتا ۔

انہوں نے کہا کہ میر ی زرتاج گل سے بات ہوئی ہے۔ وہ کہہ رہی ہیں کہ میں جلد یہ خط واپس لے رہی ہوں۔


Facebook Comments - Accept Cookies to Enable FB Comments (See Footer).