کے پی حکومت مفتی پوپلزئی کے ساتھ، مفتی منیب مسترد، سرکاری سطح پر کل عید کا اعلان


پشاور: خیبر پختونخوا حکومت نے سرکاری سطح پر کل عیدالفطر منانے کا اعلان کردیا۔
صوبائی وزیر اطلاعات شوکت یوسفزئی کا کہنا تھا کہ گورنر شاہ فرمان اور وزیراعلی محمود خان کل گورنر ہاؤس میں نماز عید ادا کریں گے۔
انہوں نے کہا کہ صوبے بھر سے شہادتیں موصول ہونے کے فیصلے کے تناظر میں عید منانے کا فیصلہ وزیراعلی محمود خان نے کیا۔

صوبائی وزیر کا کہنا ہے کہ فاٹا انضمام ہوچکا ہے اور وہاں سے بھی کافی شہادتیں مل چکی ہیں لہٰذا صوبے کے عوام کے ساتھ اظہار یکجہتی کے لیے کل عید منائی جائے گی۔

وزیر اعلی خیبر پختونخوا محمود خان کی طرف سے عید الفطر مبارک ۔ #خپل_وزیراعلی #لویہ_پختونخوا #عوام_کی_خیرخواہ ۔ #حکومت_پختونخوا #KPKUpdates صوبہ خیبر پختونخوا کے مختلف علاقوں سے چاند نظر انے کی شہادتیں موصول ہونے کے بعد صوبائی حکومت نے سرکاری سطح پر بھی کل عید الفطر منانے کا اعلان کردیا ہے ۔ وزیر اعلی خیبر پختونخوا محمود خان اور گورنر خیبر پختونخوا پشاور میں ہی نماز عید ادا کرینگے ۔

یاد رہے کہ پشاور میں مسجد قاسم خان کے مفتی پوپلزئی نے کل عید الفطر منانے کا اعلان کیا ہے جب کہ مرکزی رویت ہلال کمیٹی اور زونل کمیٹیوں کے اجلاس کل طلب کیے گئے ہیں۔

وفاقی وزیر سائنس و ٹیکنالوجی فواد چوہدری کا بھی کہنا تھا کہ آج تین بجکر 2 منٹ پر چاند کی پیدائش ہوگئی ہے، آج چاند نہیں دیکھا جاسکتا کیوں کہ سورج کےغروب اور چاند کا ایک وقت ہے لیکن کراچی اور گوادر کے ساحلی پٹی میں کل چاند بغیر کسی دوربین کے صرف آنکھ سے بھی دیکھا جاسکے گا۔

وفاقی وزیر اور مرکزی رویت ہلال کمیٹی کے کہنے کے باوجود بھی صوبائی حکومت نے کل عید منانے کا فیصلہ کیا ہے۔
بشکریہ جیو نیوز۔

https://www.facebook.com/IMMahmoodKhan/photos/a.1660875470856282/2405292563081232/?type=3&xts%5B0%5D=68.ARC47IZ8wHqzb3pC69GWp5hhFvLnh0Lm860aA_OMZ3MO4DoIOGsEQi3lNQoImuaqyP8-HI90CESBSvWkvV9In81xfBrOm1F594f2izppYW61QuMqg9JUddnVN-KOi57jMIkOYbh9fl_wY4o-3aRwgh6KDSiKyPfyHk8SDIKr_7ppolRBppxCtfPQ4fAkDlxT9FbIGbuyx63Ixx8DYrVfJSzuUR5hLyphL_xTWZZc1vkY_OnHiVEKg2FHRjFSawfMdO5JdAoXupBy9X2qhxr0qjbFlGm4RnCXYxFFTiKApioknkBzG7NuDzTJYQ5hiCQKtlTYHyT2KyLLjNmnLOS_1LlloXHH&tn=-R


Facebook Comments - Accept Cookies to Enable FB Comments (See Footer).