پونی اور ربڑ بینڈ لگا کے اور کھسروں والی شرٹس پہن کر دانشور بننے کی اداکاری نہ کرو بیٹا: فواد چوہدری
وفاقی وزیر برائے سائنس اینڈ ٹیکنالوجی فواد چوہدری نے اینکر پرسن سمیع ابراہیم کے الزامات کا انتہائی سخت زبان میں جواب دیا ہے۔
اینکر پرسن سمیع ابراہیم کی جانب سے عائد کیے جانے والے الزامات کے جواب میں فواد چوہدری نے اپنے ایک ٹویٹ میں کہا کہ اگر وہ سمیع ابراہیم کو 2 کروڑ روپے کے اشتہارات دے دیتے تو دن رات ان کی تعریفیں کرتے، اینکر پرسن کے اپنے بیوی بچے امریکہ میں پڑے ہوئے ہیں۔
خیال رہے کہ سمیع ابراہیم نے دعویٰ کیا تھا کہ امریکہ اور بھارت مل کر پاکستان کے خلاف سازش کر رہے ہیں جس میں مقامی سیاستدان اور تحریک انصاف کے لوگ شامل ہیں۔ تحریک انصاف کے لوگوں کی قیادت فواد چوہدری کریں گے جو کہ پیپلز پارٹی کے ساتھ رابطے میں ہیں اور ان کے ذمے پی ٹی آئی کے اندر واردات ڈالنا ہے۔ سمیع ابراہیم نے دعویٰ کیا کہ اس سازش کا مقصد عمران خان کو وزارت عظمیٰ سے ہٹانا اور افواج پاکستان کو کمزور کرنا ہے۔
فواد چوہدری نے سمیع ابراہیم کو مخاطب کرکے کہا کہ پونی اور ربڑ بینڈ لگا کے اور کھسروں والی شرٹس پہن کر دانشور بننے کی اداکاری نہ کرو بیٹا، ابھی سلمان اقبال کی مہربانی ہے کہ اس نے تمہیں اے آر وائی سے نکالنے کی وجہ نہیں بتائی، انسان کو اپنی اوقات میں رہنا چاہیے۔
ایک صارف نے فواد چوہدری کو بات ختم کرنے کا مشورہ دیتے ہوئے کہا کہ ان (فواد) کی باتیں سن کر کہیں سمیع ابراہیم خود کشی ہی نہ کرلے جس پر وزیر سائنس اینڈ ٹیکنالوجی نے کہا کہ ایسا کوئی خدشہ نہیں ہے۔ یہ بہت بے غیرت ہے۔
فواد چوہدری نے کہا کہ انہوں نے ان لٹیروں کی بکواس کافی برداشت کی ہے لیکن بات آگے نکل گئی ہے اس لیے پتھر مارنا ضروری ہوگیا ہے۔
فواد چوہدری نے سمیع ابراہیم کے امریکی پاسپورٹ کا عکس شیئر کرتے ہوئے کہا کہ یہ ہمیں بتا رہا ہے کہ امریکہ پاکستان کے خلاف سازشیں کر رہا ہے ، ایسے منافقوں سے باخبر اور محفوظ ہونا انتہائی اہم اور ضروری ہے۔







