اور ڈاکٹر انور سجاد بھی آزاد ہو گئے

  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  

”انا للہ و انا الیہ راجعون“ اور ڈاکٹر انور سجاد بھی آزاد ہو گئے۔ ہم سب آزادی کے متوالے ہیں۔ مجھے یاد پڑتا ہے یہ 1989۔90 کی بات ہے، ہم نوجوان اور یہ منجھے ہوئے لکھاری تھے۔ لیکن بہت حیران ہوتے کہ تم کوُسے موضوعات کو چن کر اس پر کام کرتی ہو۔

میں ان دنوں جرمن رائٹر Paul celan کی نظموں اور جرمنی کے ہی Bertolt Brekht کی نظموں کے تراجم اکیڈمی ادبیات کے رسالے ادبیات کے لیے مسلمسل بھیجا کرتی تھی۔ ایک دن ایک محفل میں جہاں اشفاق احمد، شہزاد احمد اور میں بھی موجود تھی وہ ان کو بڑے حیران ہو کر بتانے لگے یہ لڑکی بریخت اور پال سیلان کے تراجم کرتی ہے ؛ آپ کو معلوم ہیں وہ تو میرے پسندیدہ موضوعات ہیں!

اس دن میں نے ان کو ایک بات کہی کہ سوچ اورعمل، فکر اور ریاضت Sysphasia یا Ixon نہیں، ایک ارتقائی سفر کی تھیوری پر آگے بڑھتے ہیں۔ سو آج دل بہت اداس ہے مگر ہم سب ترقی کی منازل ہر رواں دواں ہیں خدا ان کے سفر جو آسان کرے، مگر انہوں نے زندگی کی اننگز کے اتار چڑھاؤ کے باوجود زندگی کا ورلڈ کپ جیت لیا ہے!
آپ کی صلاحیتوں کو ماننے والی،
بینا گوئندی۔

Comments - User is solely responsible for his/her words

  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •