طبی و جراحی آلات کی برآمدات میں اضافہ
رواں مالی سال 2015-16ء کے پہلے چھ ماہ کے دوران طبی اور جراحی کے آلات و سامان کی برآمدات میں 93 لاکھ 86 ہزار ڈالر کا اضافہ ہوا ہے۔
ادارہ برائے شماریات پاکستان ( پی بی ایس) کے اعدادو شمار کے مطابق جاری مالی سال میں جولائی تا دسمبر 2015ءکے دوران طبی اور جراحی کے آلات کی برآمدات سے 17 کروڑ 81 لاکھ 52 ہزار ڈالر کا زرمبادلہ کمایا گیا ہے جبکہ گزشتہ مالی سال 2014-15ءکے اسی عرصہ کے دوران برآمدات کا حجم 16 کروڑ 87 لاکھ 66 ہزار ڈالر ریکارڈ کیا گیا تھا۔
اس طرح گزشتہ مالی سال کے مقابلے میں جاری مالی سال کے پہلے چھ مہینوں کے دوران طبی اور جراحی کے آلات کی برآمدات سے 93 لاکھ ڈالر سے زائد کا قیمتی زرمبادلہ کمایا گیا ہے۔
Latest posts by نیوز ڈیسک (see all)
- یاسر پیرزادہ کی نئی کتاب ”سیلف ہیلپ۔ آگ لگے ان کتابوں کو“ - 07/03/2023
- اداکار قوی خان انتقال کر گئے - 06/03/2023
- اسلام آباد پولیس نوٹس جمع کروا کر زمان پارک سے روانہ - 05/03/2023
Facebook Comments - Accept Cookies to Enable FB Comments (See Footer).