چارسدہ سانحے پر پاکستان کا افغانستان سے باضابطہ احتجاج


\"charsadha\"پاکستان نے سانحہ چارسدہ میں افغانستان کی سرزمین کے استعمال پر افغان ناظم الامور کو دفتر خارجہ طلب کر کے احتجاج کیا ہے۔ ترجمان دفتر خارجہ کا کہنا ہے کہ ثبوت دے دئیے۔ افغان حکومت حملہ آوروں کو کٹہرے میں لانے کیلئے تعاون کرے۔
باچا خان یونیورسٹی پر دہشت گردوں کا حملے میں تئیس افراد کی شہادت۔ افغان سرزمین کے استعمال پر پاکستان کا افغان حکومت سے احتجاج۔ اسلام آباد میں افغان سفارتخانے کے ناظم الامور سید عبدالناصر کو دفتر خارجہ طلب کیا گیا۔ ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق باچا خان یونیورسٹی پر حملے کیلئے افغان سرزمین استعمال ہونے پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے باضابطہ احتجاج ریکارڈ کرایا گیا۔ افغان ناظم الامور کو بتایا گیا کہ باچا خان یونیورسٹی پر حملے کیلئے افغان موبائل فون سروس استعمال ہوئی۔ منصوبہ سازوں نے حملے کیلئے افغان سرزمین اور ٹیلی کمیونی کیشن نیٹ ورک کا استعمال کیا۔ ترجمان دفتر خارجہ کا کہنا ہے کہ چارسدہ حملے سے متعلق معلومات پہلے ہی افغان حکومت کے حوالے کر دی گئی ہیں۔ افغانستان دہشت گردوں کو قانون کے کٹہرے میں لانے کیلئے تعاون کرے۔


Facebook Comments - Accept Cookies to Enable FB Comments (See Footer).

Subscribe
Notify of
guest
0 Comments (Email address is not required)
Inline Feedbacks
View all comments