دفاعی بجٹ میں رضاکارانہ بچت کے اعلان پر ثنا بچہ کی ٹویٹ اور جنرل آصف غفور کا جواب
معیشت کی مشکلات کے پیش نظر پاک فوج نے دفاعی بجٹ میں سالانہ اضافہ نہ لینے کا اعلان کیا ہے۔ فوج کے اس اعلان پر صحافی ثنا بُچہ نے ایک طنزیہ ٹویٹ کی ہے۔
تفصیلات کے مطابق ڈی جی آئی ایس پی آر آصف غفور کی جانب سے دو روز قبل پاک فوج کے اس سال سالانہ بجٹ میں اضافہ نہ لینے کے فیصلے کا اعلان کیا گیا جسے صحافی ثناءبُچہ نے ری ٹویٹ کیا اور کہا کہ ”ملک کا درد اپنی جگہ لیکن سوشل میڈیا والے بچوں کی جو تنخواہیں چند ماہ پہلے ہی بڑھائی ہیں، وہ نہ کم کیجئے گا پلیز۔۔۔”
ثنا بچہ کی اس ٹویٹ ڈی جی آئی ایس پی آر آصف غفور نے جواب دیتے ہوئے کہا کہ ” مجھے امید ہے کہ آئی ایس پی آر نے آپ کے تمام بقایات جات ادا کر دیئے ہیں؟ اور اگر کوئی پیسے رہتے ہیں تو آپ کو حق حاصل ہے کہ آپ اس کا دعویٰ کریں۔ آئی ایس پی آر کے ساتھ منسلک رہنے کے دوران آپ نے جو خدمات انجام دیں ہیں، اس پر ہم آپ کا شکریہ ادا کرتے ہیں ۔“




