” ابھی تو اس کی صرف شرٹ اتاری ہے“ فواد چوہدری نے صحافی سمیع ابراہیم کے خلاف اعلان


پاکستان تحریک انصاف کے رہنما فواد چوہدری اور صحافی سمیع ابراہیم کے درمیان ایک لفظی ’جنگ ‘ چھڑ چکی ہے جس کی وجہ صحافی کے ویڈیو بیانات بنے۔ تاہم اب وفاقی وزیر سائنس و ٹیکنالوجی فواد چوہدری ایک مرتبہ پھر صحافی پر برس پڑے ہیں ۔

تفصیلات کے مطابق سمیع ابراہیم نے چند دن قبل ٹویٹر پر ویڈیوز شیئر کیں جس میں انہوں نے فواد چوہدری پر الزامات کی بارش کی جس پر فواد چوہدری نے بھی نہایت سخت الفاظ میں سمیع ابراہیم کے خلاف بیانات جاری کیے ۔ سمیع ابراہیم نے مبینہ طور پر الزام عائد کیا کہ فواد چوہدری کا رابطہ پیپلز پارٹی سے ہے اور تحریک انصاف کے اندر بہت سارے لوگ سازش کا حصہ ہیں جو آہستہ آہستہ حکومت سے علیحدہ ہوتے نظر آئیں گے اور فواد چوہدری انہیں لیڈ کریں گے ۔

ٹویٹر پر اویس نامی ایک صارف نے فواد چوہدری کو ٹویٹ کیا کہ ” سر ذرا سمیع ابراہیم کی نئی ویڈیو پر اس کی اچھی خاصی چھترول کریں آج تاکہ پونی پہن کر دوبارہ میڈیا پر آ کر دوبارہ بک بک نہ کرے “۔

اس پر وزیر سائنس و ٹیکنالوجی نے انتہائی سخت پیغام جاری کرتے ہوئے کہا کہ ”میں نے سمیع ابراہیم اور اس کے مالکوں کے خلاف امریکہ میں قانونی کارروائی کا آغاز کر دیا ہے جبکہ پاکستان میں بھی قانونی چارہ جوئی شروع کی جائے گی۔ میں نے ابھی اس سی کلاس کی شرٹ اتاری ہے ابھی فلم باقی ہے“۔


Facebook Comments - Accept Cookies to Enable FB Comments (See Footer).