ٹریفک جام اور کراچی


 

(لائبہ خان)

\"traffic-jam-karachi\"

کراچی کو منی پاکستان کہاجاتاہے اور دنیا کے بڑے شہروں میں اس کا شمار ہوتا ہے۔ ڈیڑھ کروڑ کی آبادی رکھنے والا یہ شہر سمندر کے کنارے واقع ہے۔ جہاں ایک طرف زمینی تجارت عروج پہ ہے تو دوسری طرف سمندر کے ذریعہ بھی سالانہ اربوں روپے کی تجارت ہوتی ہے۔ دیگر بڑے شہروں کی طرح کراچی بھی ماضی میں بیشمار مسائل کا شکار تھا، پرویز مشرف جب صدر تھے تو اس وقت کراچی میں بلدیاتی انتخابات کا انعقاد ہوا، ایم کیو ایم نے الیکشن کا بائیکاٹ کیا، یہ بائیکاٹ جماعت اسلامی کیلئے ایک طرح سے قبل از وقت جیت کا اعلان تھا۔

حقیقت میں ایسا ہی ہوا، جماعت اسلامی کے نعمت اللہ خان صاحب سٹی ناظم منتخب ہوگئے اور نائب ناظم طارق حسن بن گئے جن کا تعلق مسلم لیگ ق سے تھا، نعمت اللہ خان صاحب کا دور کراچی اور اہلیان کراچی کے لئے ایک بہترین دور تھا، اس وقت کراچی کا سب سے بڑا مسئلہ امن آمان کے بعد ٹریفک جام کا تھا۔ نعمت اللہ خان صاحب کے دور میں کئی فلائی اوور بنے اور کچھ کی بنیاد رکھی گئی۔ اور انڈرپاس بناۓ گئے اور کچھ پہ کام شروع ہوا۔

\"mustafa-kamal\"

نعمت اللہ خان صاحب کے بعد منتخب ہونے والے ناظم مصطفی کمال تھے۔ جن کا سیاسی تعلق ایم کیو ایم سے تھا اور اس وقت پاک سرزمین پارٹی کے سربراہ ہیں۔ نعمت اللہ خان صاحب کے دور میں شروع ہونے والے منصوبے مصطفی کمال کے دورنظامت میں مکمل ہوئے۔ مصطفی کمال کا تعلق چونکہ اس وقت ایم کیو ایم سے تھا اس لئے ان کو کسی سیاسی رکاوٹ کا سامنا نہیں تھا، نہ ان کو فنڈز کی کمی تھی، ان کے دور میں بھی کافی منصوبے مکمل ہوئے، اور اس وقت جوفلائی اوور اور انڈر پاس بنے ان سے کراچی میں ٹریفک کے مسائل بڑی حد تک ختم ہوگئے تھے۔ جس سے شہریوں اور کاروباری حلقوں نے سکون کا سانس لیا۔ اور شہری بروقت اپنے دفاتر اور دکانوں پہ پہنچنے لگے، اور کچھ عرصہ تک ٹریفک کے مسائل نہ ہونے برابر ہوگئے۔

\"naimat-ullah-khan\"

تاہم بدقسمتی سے مصطفی کمال کے بعد کئی سالوں بلدیاتی الیکشن نہیں ہوئے، اور دیگر مسائل کے ساتھ ساتھ ٹریفک کا مسئلہ بھی اہل کراچی کے لئے ایک گھمبیر مسئلہ بن گیا۔ اب آنے والے سٹی مئیر سے عوام کو امید ہے کہ وہ ترجیحی بنیادوں پہ ٹریفک کے مسائل کو حل کریں گے۔


Facebook Comments - Accept Cookies to Enable FB Comments (See Footer).

Subscribe
Notify of
guest
0 Comments (Email address is not required)
Inline Feedbacks
View all comments