خاڑ کمر میں بارودی سرنگ کا دھماکا: تین فوجی افسران سمیت چار سیکورٹی اہلکار شہید


شمالی وزیرستان کے علاقے خاڑکمر میں بارودی سرنگ کے دھماکے میں 3 فوجی افسران اور 1جوان شہید ہوگئے۔ آئی ایس پی آر کے مطابق دہشت گردوں نے سڑک کنارے بارودی سرنگ لگا کر فوجی گاڑی کو نشانہ بنایا۔

آئی ایس پی آر کے مطابق خاڑ کمر دھماکے میں 4 افسران و جوان شہید اور 4 زخمی ہوئے ہیں۔ آئی ایس پی آر کے مطابق شہید ہونے والے افسران میں لیفٹیننٹ کرنل راشد کریم بیگ شامل ہیں جن کا تعلق ہنزہ سے تھا۔ کراچی سے تعلق رکھنے والے میجر معیز مقصود شہید ہونے والوں میں شامل ہیں، شہید کیپٹن عارف اللہ کا تعلق لکی مروت سے جبکہ شہید لانس حوالدار ظہیر چکوال کے رہائشی تھے۔

خاڑ کمر واقعے میں زخمی ہونے والے 4 فوجیوں کو طبی امداد کی فراہمی کےلئے اسپتال منتقل کیا گیا ہے۔ آئی ایس پی آر کے مطابق گزشتہ ایک ماہ کے دوران10 سیکورٹی اہلکار شہید اور 35 زخمی ہوئے۔


Facebook Comments - Accept Cookies to Enable FB Comments (See Footer).