پی آئی اے کی پرواز میں خاتون نے بیت الخلا سمجھ کر ایمرجنسی دروازہ کھول دیا

  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  

پاکستان انٹرنیشنل ایئر لائنز (پی آئی اے ) کی پرواز میں خاتون نے بیت الخلا کا دروازہ سمجھ کر ایمرجنسی ڈور کھول دیا۔
برطانیہ میں مانچسٹر ائرپورٹ پر رن وے پر کھڑے پی آئی اے کے طیارے میں خاتون نے ایمرجنسی ڈور کھول دیا جس کے نتیجے میں جہاز کا ائر بیگ شوٹ کھل گیا اور 37 مسافروں کو آف لوڈ کرنا پڑگیا۔

پرواز پی کے 702 مانچسٹر سے اسلام آباد آرہی تھی جو اس معاملے کے باعث 7 گھنٹے سے زیادہ تاخیر کا شکار ہوگئی۔ خاتون سے باز پرس کی گئی تو انہوں نے بتایا کہ بیت الخلا کا دروازہ سمجھ کر ایمرجنسی ڈور کھول دیا۔ حکام کے مطابق غلطی سے ائر شوٹ کھلنے کا واقعہ گذشتہ رات عملے کی کمی کی وجہ سے پیش آیا۔

ترجمان پی آئی اے کے مطابق مانچسٹر ائرپورٹ پر ائرشوٹ کھلنے کے واقعے کی تحقیقات ہورہی ہیں، خطرے کی کوئی بات نہیں تھی اور جہاز اس وقت پارک تھا، خاتون مسافرنے مغالطے میں ایمرجنسی ڈور کھولا، ائرشوٹ کھلنے کی وجہ سے پرواز تکنیکی بنیادوں پر تاخیر کا شکار ہوئی۔ بشکریہ ایکسپریس۔

image_pdfimage_print
Comments - User is solely responsible for his/her words

  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •