کوئٹہ مدرسے میں پولیس کی کارروائی، 106 افغان طلبا گرفتار


\"afghan\"قانون نافذ کرنے والے اداروں کی جانب سے شدت پسند مدرسوں کے خلاف کریک ڈاون کے سلسلے میں کوئٹہ میں ایک مدرسے میں پولیس کی کارروائی میں غیر قانونی طور پر مقیم 106 افغان طلبا کو گرفتار کر لیا گیا ہے۔

یہ گرفتاریاں ہفتے کے روز عمل میں آئیں اور ان طلبا کی عمریں 14 سے 18 سال کے درمیان ہے۔ ان طلبا سے کسی قسم کی دستاویز برآمد نہیں ہوئیں۔ غیر ملکی خبر رساں ایجنسی سے گفتگو کرتے ہوئے سینئر پولیس آفیسر ندیم حسین نے بتایا کہ جلد ہی ان طلبا کو افغانستان ڈی پورٹ کر دیا جائے گا۔

ندیم نے مزید بتایا کہ اس مدرسے کو سیل کر دیا گیا ہے کیونکہ اس کی رجسٹریشن نہیں ہوئی تھی۔

ہوم سیکرٹری بلوچستان اکبر حریال نے غیر ملکی خبر رساں ایجنسی سے گفتگو کرتے ہوئے اس کارروائی اور حراستوں کی تصدیق کی ہے۔

یاد رہے کہ طالبان کے 16 دسمبر 2014 کو اے پی ایس حملے کے بعد نیشنل ایکشن پلان کے تحت ملک میں قائم تیرہ ہزار مدارس پر نظر رکھنے کا فیصلہ ہوا تھا۔


Facebook Comments - Accept Cookies to Enable FB Comments (See Footer).

Subscribe
Notify of
guest
0 Comments (Email address is not required)
Inline Feedbacks
View all comments