وزیر اعظم عمران خان کا قوم کے نام پیغام آج صبح 9 بجے (بروز پیر) نشر کیا جائے گا۔


وزیر اعظم عمران خان آج قوم سے خطاب کریں گے۔ وزیر اعظم کا قوم کے نام پیغام آج صبح 9 بجے (بروز پیر) سرکاری ٹی وی پر نشر کیا جائے گا۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ وزیر اعظم اپنے پیغام میں نئے ٹیکس اصلاحات ایجنڈے اور معاشی اقدامات پر قوم کو اعتماد میں لیں گے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ وزیر اعظم عمران خان کا قوم سے خطاب ریکارڈ کرلیا گیا ہے جو پیر کی صبح نشر کیا جائے گا۔ ذرائع نے بتایا کہ وزیر اعظم عمران خان اس خطاب کے ذریعے قوم کو بجٹ پر عوام کو اعتماد میں لیں گے۔

آئندہ مالی سال کے لئے وفاقی حکومت اپنا بجٹ 11 جون کو پیش کرے گی۔


Facebook Comments - Accept Cookies to Enable FB Comments (See Footer).