قمر زمان کائرہ نے حکومت کو بحران سے بچنے کا راستہ بتا دیا


پیپلز پارٹی کے رہنما قمر زمان کائرہ نے کہا ہے کہ حکومت غریبوں کی زندگیوں سے کھیلنا بند کرے ،اگر ایسا نہ کیا گیا تو حکومت کو زبردست مزاحمت کا سامنا کرنا پڑے گا ۔

اقتصادی سروے پر رد عمل دیتے ہوئے قمر زمان کائرہ نے کہا کہ حکومت نے بیرونی دباﺅ پر صنعتوں کے لئے گیس سستی اور عام صارف کے لئے مہنگی کردی گئی ہے۔ غریب عوام خود نااہل حکومت کے خلاف اٹھ کھڑے ہوں گے ۔ انہوں نے کہا کہ چن چن کر ایسے ٹیکس لگائے جارہے ہیں جن کا اثر غریبوں پر آئے گا۔ آنے والا بجٹ غریب اور متوسط طبقے کی مشکلات کئی گنا بڑھا دے گا ۔

قمر زمان کائرہ نے کہا کہ بحران اور عدم استحکام سے بچنا ہے تو حکومت غریب دشمنی سے باز آ جائے۔ سالانہ اقتصادی سروے حکومتی پالیسی کی ناکامی کا کھلا اعلان ہے ۔ان کا کہنا تھا کہ اپوزیشن نا اہل حکومت کے خلاف جلد متفقہ لائحہ عمل اپنائے گی۔


Facebook Comments - Accept Cookies to Enable FB Comments (See Footer).