عیدالاضحی اور کانگو وائرس


عید الاضحٰی کی آمد کے ساتھ ہی ایک چھوٹی سی افواہ کا ذکر آپ سب نے یقیناً سُنا ہوگاجسے عرف عام میں کانگو وائرس کا نام دیا گیا ہے۔ \"sanaافواہ اس لئے کہہ رہی ہوں کہ ہم لوگ جب تک معاملہ کی سنگینی سمجھتے ہیں تب تک کافی افراد معاملات کا شکار ہوچکے ہوتے ہیں کچھ یہی حال اس کانگو وائرس کا بھی ہے، عید الاضحی کا مہینہ اور قربانی کے جانوروں میں کانگو جیسے جان لیوا ائرس کی موجودگی کا خوف فی الوقت تمام والدین کو ہے ایک طرف قربانی کا فریضہ ہے تو دوسری طرف بیماری کا خطرہ، تو بہتر ہے کہ ہم اس بیماری اورحفاظتی اقدامات کے بارے میں کچھ معلومات حاصل کرلیں۔

سب سے پہلے تو ایک بات واضح کرنا چاہوں گی کہ کانگو وائرس بال والے جانوروں میں موجود مخصوص قسم کی جوﺅں جنہیں  Ticksبھی کہا جاتا ہے، کے کاٹنے سے پھیلتا ہے اور ان حشرات کی موجودگی کا پتہ چلنا تقریبا ناممکن ہے جبکہ متاثرہ شخص سے قریبی تعلق بھی اس بیماری کے پھیلنے کا باعث ہے۔ کانگو وائرس جسم میں داخل ہوکر جریان خون بخار) Haemorrhage fever)کی صورت میں ظاہر ہوتا ہے جبکہ چالیس  فیصد تک کی شرح اموات کے ساتھ یہ بخار خاصا خطرناک ہے۔

وائرس جسم میں داخل ہوکر اپنا دورانیہ حیات مکمل کرنے میں 3-4 دن کا وقت لیتا ہے جس کے بعد علامات ظاہر ہونا شروع ہوتی ہیں جب کہ کچھ افراد میں یہ دورانیہ10دن کا بھی ہو سکتا ہے، ابتدائی علامات میں تیز بخار کے ساتھ جسم میں شدید درد، تیز روشنی سے پریشانی، آنکھوں میں تکلیف عام ہیں جبکہ2-3 دن بعد مزید علامات جیسے جلدی غصہ آنا، اچانک غمزدہ یا خوش ہوجانا، نیند کا وقت اور دل کی دھڑکن کا بڑھ جانا عام بات ہے۔ جبکہ سب سے خطرناک علامت مریض کی جلد پررگڑ کے نشانات ((Rash ہیں جن سے خون رستا ہو، یہ زخم نما رگڑ تب تک نہیں بھرتے جب تک کانگو وائرس جسم سے مکمل طور پر خارج نہ ہوجائے۔

جانوروں میں اس وائرس کی خاتمے کے لئے کوئی ویکسین فی الحال موجود نہیں جبکہ جوﺅں کے خاتمے کے لئے اسپرے کئے جا رہے ہیں مگر مکمل اطمینان مشکل ہے، جبکہ جانوروں سے انسانوں میں منتقل ہونے کے امکانات کو چند احتیاطی تدابیر کے ذریعے کم کیا جا سکتا ہے۔

کوشش کیجئے کہ مویشی منڈی میں پوری آستین اور بند گلے کی قمیض پہن کر جایئں ، پیر مکمل طورپر محفوظ رکھیں، کپڑے ہلکے رنگ کے پہنیں تاکہ حشرات کی نشاندہی آسانی سے ہوسکے۔

ادویاتی اسپرے اور لوشن کا استعمال جسم کے نمایاں حصوں پر لازماً کیجئے

منڈی میں یا اپنے جانوروں کی دیکھ بھال کے دوران دستانوں کا استعما ل یقینی بنائے

اگر آپ قربانی کا جانور خرید چکے ہیں توکم سے کم 2 ہفتے ادویاتی اسپرے لازماً  کروائیے اور اگر جانور عید کے نزدیک خریدنے کا ارادہ ہے تو بھی قربانی سے پہلے کم سے کم ایک بار اسپرے کروالیجئے،

کانگو وائرس متاثرہ جانور یا شخص کے خون سے بھی پھیلتا ہے چنانچہ کوشش کےجائے کہ قربانی کے وقت محتاط رہیں،

قربانی اہم فریضہ ہے اور صفائی نصف ایمان جبکہ احتیاط بہترین، اللہ پاک تمام افراد کو اپنی حفظ و امان میں رکھیں

 


Facebook Comments - Accept Cookies to Enable FB Comments (See Footer).

Subscribe
Notify of
guest
1 Comment (Email address is not required)
Oldest
Newest Most Voted
Inline Feedbacks
View all comments