وزیر اعظم غزوہ بدر و اُحد کے حوالہ سے دیے گئے بیان پر وضاحت اور معذرت کریں: علامہ طاہر اشرفی


پاکستان علماء کونسل اسلام آباد کے زیر اہتمام علماء و مشائخ کے اعزاز میں ہونے والی عید ملن پارٹی کے بعد پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے وفاق المساجد وا لمدارس پاکستان کے صدر حافظ محمد طاہر محمود اشرفی نے کہا کہ گذشتہ رات عمران خان نے غزوہ اُحد اور بدر کے حوالہ سے جوبات کی اس کی وضاحت اور معذرت کی ضرورت ہے،عمران خان کی بات سے مسلمانوں کی دل آزاری ہوئی ہے،ہم امید کرتے ہیں کہ عمران خان اپنی بات کی وضاحت بھی کریں گے اور مسلمانوں سے معذرت بھی کریں گے۔

ایک سوال کے جواب میں حافظ محمد طاہر محمود اشرفی نے کہا کہ پاکستان علماء کونسل اور اس کی حلیف جماعتیں عمران خان کے مدینہ منورہ کی ریاست بنانے کے عزم کی تائید کرتی ہیں۔


Facebook Comments - Accept Cookies to Enable FB Comments (See Footer).