وزیراعظم عمران خان نے وفاقی وزیر خسرو بختیار کو پارلیمانی پارٹی کے سامنے شدید ڈانٹ پلا دی

  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  

حکومت نے گزشتہ روز وفاقی بجٹ پیش کرنے سے قبل وزیراعظم عمران خان کی زیر صدارت پاکستان تحریک انصاف کی پارلیمانی پارٹی کا اجلاس ہوا جس دوران عمران خان نے وزیر برائے پلاننگ ، ڈیوپلمنٹ اینڈ ریفارمز مخدوم خسرو بختیار کو شدید ڈانٹ پلائی جس سے میٹنگ کا ماحول شدید کشیدہ ہو گیا ۔

روزنامہ ایکسپریس ٹریبیون کے مطابق پارلیمانی پارٹی کے اجلاس میں جس وقت وزیراعظم کو بریفنگ دینے کی خسرو بختیار کی باری آئی تو وہ ادھر اُدھر دیکھ کر فائل ڈھونڈنے لگے جس پر عمران خان کو غصہ آ گیا ۔ وزیراعظم نے بجٹ 2019-20 کی اہم فائل گھر بھول جانے پر خسرو بختیارکی شدید سرزنش کی ۔

معاملہ یہیں ختم نہیں ہوا بلکہ سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو وائرل ہو ئی جس میں خسرو بختیار اپنے ذاتی ملازم کی دستاویزات جلد نہ لانے پر ڈانٹ ڈپٹ کرتے ہوئے دکھائی دیتے ہیں ۔تاہم آخر میں خسرو بختیار غصے میں اپنا موبائل ملازم کو تھماتے ہیں اور حکم دیتے ہیں کہ وہ موبائل تھام کر کمرے کے باہر کھڑا رہے ۔

وڈیو میں خسرو بختیار کے غصے کو دیکھ کر اندازہ لگایا جا رہا ہے کہ اہم ترین دستاویزات گھر بھولنے پر انہیں وزیراعظم کی جانب سے سخت سرزنش کا سامنا کرنا پڑا ہے ۔

Comments - User is solely responsible for his/her words

  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •