شاہد خاقان عباسی نے اپنے گوشوارے ویب سائٹ پر جاری کردیے


مسلم لیگ ن کے رہنما شاہد خاقان عباسی نے مسلم لیگ ن کے رہنما شاہد خاقان عباسی نے اپنے دور کے قرضوں کا حساب کتاب پیش کر دیا۔ ان کا کہنا ہے کہ اپنے بیس سال کے گوشوارے ویب سائٹ پر جاری کردیے ہیں، وزیراعظم عمران خان اور ان کے وزرا بھی اپنے گوشوارے ویب سائٹ پر ڈال دیں۔

لاہور میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے سابق وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی نے کہا ہے کہ نوازشریف نے دس ہزار ارب سے کیا کیا، وہ سب کے سامنے رکھ دیا۔ عمران خان کے دس ہزار ارب کیا کریں گے، وہ بھی سب کے سامنے ہے۔ انہوں نے کہا کہ پانچ ہزار ارب سود کی ادائیگی میں دیا گیا، 3800 ارب روپے دفاع میں خرچ کیا گیا، اگر فائلیں پڑھ لیتے اور کسی سے پوچھ لیتے تو وزیراعظم کو رات بارہ بجے ٹی وی پر نہ آنا پڑتا۔

انہوں نے مزید کہا کہ وزیراعظم نے دھمکی دی ہے کہ وہ احتساب کریں گے اورکسی کو نہیں چھوڑیں گے، اس کے ساتھ ساتھ وزیر اعظم نے ہاتھ ہلا ہلا کر بار بار کہا کہ ان کا نیب سے کوئی تعلق نہیں ہے۔  شاہد خاقان عباسی نے کہا کہ موجودہ حکومت نے اگر دو سال مکمل کیے تو قرضوں میں دس ہزار ارب روپے کا اضافہ ہوگا، اگلے دو سال میں کوئی نیا منصوبہ نہیں بنے گا، مسلم لیگ(ن) کے جاری ترقیاتی منصوبے مکمل ہوں گے۔

انہوں نے کہا کہ ملک میں کاروبار میں کمی آئے گی اور بیروزگاری بڑھے گی، نئے ٹیکس لگنے سے بیس تیس ہزار افراد بے روزگار ہوں گے، ترقی کی رفتار آدھی سے بھی کم ہوجائے گی۔

رہنما مسلم لیگ ن نے حکومت کو آڑے ہاتھوں لیتے ہوئے کہا کہ دس مہینے میں قومی اسمبلی اجلاس میں دس منٹ بھی عوام کے لئے بات نہیں کی گئی، اگر حکومت کل سب کو گرفتار کرلے گی تو حکومت بھی خود چلا لے گی۔ انہوں نے کہا کہ آج جمہوریت کو خطرات درپیش ہیں، معیشت کو بھی خطرات درپیش ہیں، حکومت کے حواریوں نے فلمیں چلائیں، ہمارے پاس بھی فلمیں آئیں لیکن ہم نے کہا کہ ان کاموں میں نہیں پڑتے۔ چیئرمین نیب کہتے ہیں کہ حکومتی عہدیداروں کو پکڑ لوں تو حکومت ختم ہو جائے گی۔


Facebook Comments - Accept Cookies to Enable FB Comments (See Footer).