فریال تالپور کے وارنٹ گرفتاری جاری


پاکستان پیپلز پارٹی کے شریک چیئرمین اور سابق صدر آصف زرداری کی گرفتاری کے بعد ان کی ہمشیرہ فریال تالپور کے وارنٹ گرفتاری بھی جاری کر دیئے گئے۔

ذرائع کے مطابق فریال تالپور کی گرفتاری کے وارنٹ نیب راولپنڈی کے حوالے کر دیے گئے ہیں۔

چیئرمین نیب نے دو روز قبل فریال تالپور کے وارنٹ گرفتاری پر دستخط کیے تھے، فریال تالپور کو جعلی اکاؤنٹس کیس میں کسی بھی وقت گرفتار کیے جانےکا امکان ہے۔

واضح رہے کہ تین روز قبل سابق صدر آصف علی زرداری کو جعلی اکاؤنٹس کیس میں گرفتار کیا گیا تھا۔


Facebook Comments - Accept Cookies to Enable FB Comments (See Footer).